Book Name:Tilawate Quraan Ki Barkatain

الْعَصْر  پڑھنے سے غم دُور ہو جاتا ہے،سُوْرَۃُ الْھُمَزَہ  اور سُوْرَۃُالْفِیْل دُشمن کے شَر سے حِفاظَت اور سُوْرَۂ قُریش جان کی حِفاظَت کے لئےمُجرَّب ہے،سُوْرَۃُالْماعُوْن  بڑی مشکل کے وقت پڑھنا بہت مفید ہے، سُوْرَۃُالْکَوثَر کی تلاوت سے بے اَوْلاد،صاحب ِاَوْلاد ہو جاتا ہے،سُوْرَۃُ الْکافِرون چوتھائی قرآن کے برابر ہے،سُوْرَۃُ الْاِخْلاص تہائی قرآن کے برابر ہے،اس کے بہت فضائل ہیں سُوْرَۃُ الْفَلَق اورسُوۡرَۃُالنَّاس  سے جن و شیطان اور حاسدوں کے شر سے حفاظت رہتی ہے۔(جنتی زیور،ص۵۸۸)

کاش! تلاوت کرنے کا جذبہ نصیب ہو جائے، آئیے! امیرِ اہلسنّت کی دُعا میں شامل ہوں:

تلاوت کا جذبہ عطا کر الٰہی

 

معاف فرما میری خطا ہر الٰہی

تلاوت کروں ہر گھڑی یا الٰہی

 

بکوں نہ کبھی بھی میں واہی تباہی

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!قرآنِ کریم کی مختلف سُورتوں کے فَضائل اور مزید معلومات  کیلئے شیخِ طریقت ،امیرِاَہلسُنَّت  حضرت علامہ مولانا ابُوبلال محمدالیاس عطار قادری رَضَوی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی  بہت ہی پیاری کتاب’’مدنی پنج سُورہ‘‘مکتبۃ المدینہ سے ھدیۃً  حاصل  فرماکر مُطالَعہ کرلیجئے۔ اس کتاب کا ہرگھر میں ہونا ضروری ہے ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ اس کتاب میں مشہور قُرآنی سُورتوں ،دُرُودوں  اور رُوحانی علاجوں کے ساتھ ساتھ بے شُمار خُوشبودار مدنی پُھول اپنی خُوشبوئیں لُٹارہے ہیں۔دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِیڈ(یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔