Book Name:Tilawate Quraan Ki Barkatain

قرآنِ پاک کو دیکھے بغیر گُزارنا ناپسند کرتے تھے۔(احیاء العلوم ،ص۸۴۳) 

یااللہ کریم عاشقانِ قرآن کا صدقہ، ہمیں عاشقِ قرآن بنا دے، کاش! قرآن دیکھے بغیر، قرآن پڑھے بغیر ہمیں چین ہی نہ آئے۔آمین

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! یاد رکھئے!تلاوتِ قرآن سب سے بہتر عبادت ہے،نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا ’’ اَفْضَلُ عِبَادَۃِ اُمَّتِیْ قِراءَۃُ الْقُرْاٰنِ یعنی میری اُمَّت کی افضل عبادت تلاوتِ قرآن ہے۔‘‘(شعب الایمان للبیہقی ج۲ ص۳۵۴ح۲۰۲۲)لہٰذا اس کی تلاوت سے جی نہیں چُرانا چاہیے،یقیناًعقلمند وہی ہے کہ جو اس دُنیا میں رہ کر زِیادہ سے زِیادہ نیکیاں سمیٹنے میں مشغول ہوجائے، لہٰذا نِیَّت فرمالیجئے کہ آئندہ پابندی کے ساتھ قرآنِ کریم کی تلاوت کیا کریں گی اور کبھی بھی  ناغہ نہیں کریں  گی ، اِنْ شَآءَ اللہ

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!تعلیمِ قرآں کو عام کرنے کی صرف خواہش ہی کافی نہیں  بلکہ عملی طور پر قرآنِ کریم کی تعلیمات کو عام کرنے کی کوشش بھی کرنی ہے، دعوتِ اسلامی، قرآنِ کریم کی تعلیمات عام کر رہی ہے، الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اہلسنّت کی تربیت کی برکت سے دعوتِ اسلامی، قرآنِ پاک حفظ و ناظرہ کی تعلیمات ملک بہ ملک، شہر بہ شہر، گاؤں بہ گاؤں ،ہر ہر گلی محلے میں پہنچانے کے لئے کوشاں ہے، آپ بھی ان کوششوں میں دعوتِ اسلامی والوں کی مدد کریں، کس طرح مدد کریں گی گے؟ سنئے، اپنی پاک کمائی میں سے دعوتِ اسلامی کو مدرسے تعمیر کروا دیجئے، تا کہ دعوتِ اسلامی والے آپ کے مدنی منوں اور مدنی منیوں کو قرآن پڑھائیں، تعلیمِ قرآں عام کرنے کے لئے آپ اپنی تنخواہ و آمدنی میں سے کچھ حصہ مقرر فرما دیں، چاہیں تو کسی مدرسۃ المدینہ کے اخراجات یا کسی مدرس کی تنخواہ اپنے ذِمّے لے لیں، کسی