Book Name:Aala Hazrat Ki Ibadat o Riazat

یاد کرنے کے لیے آنکھیں بندکرکے یادداشت پر زور دینا مفید ہے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص 117) ٭جومطالعہ کریں اُسے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنے گھر والوں اور دوستوں سے بیان کریں اس طرح بھی معلومات کا ذخیرہ طویل مدت تک  ہمارے دماغ میں محفوظ رہے گا۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص112)٭جو کچھ پڑھیں اس کی دہرائی (Repeat)کرتےرہیئے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص 112)٭شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدَنی مذاکروں میں علمِ دین کے رنگ برنگے مدنی پھول ارشاد فرماتے  ہیں ان مدنی مذاکروں کی برکت سے اپنے علم پر عمل کرنے ،اسے دوسروں تک پہنچانےاور مزید مطالعہ کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ ( مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص 115)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد