Book Name:Aala Hazrat Ki Ibadat o Riazat

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی“ خدمت ِ دین کےکم وبیش 104شعبہ جات میں دینِ متین کا  کام کررہی ہے،انہی میں سے ایک شعبہ مجلس مکتبۃ المدینہ بھی ہےاسلامی تعلیمات کواُمَّتِ مسلمہ تک پہنچانے کیلئے  شیخِ طریقت، امیرِاہلسنت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطارقادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے1986میں عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےاشاعتی ادارے مکتبۃالمدینہ  کا آغاز فرمایا  دعوتِ اسلامی کےاس شعبے(Department)سے پہلےتوصرف بیانات کی آڈیو کیسٹیں جاری ہوئیں اور پھر اللہعَزَّ وَجَلّ َ کےفضل وکرم اور رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نظرِعنایت سےایسی ترقی نصیب ہوئی کہ مکتبۃ المدینہ سےجہاں سنتوں بھرے بیانات مدنی مذاکروں کی لا کھوں لاکھ کیسٹیں اوروی سی ڈیز (VCD s)  دُنیابھرمیں پہنچ رہی ہيں،وہیں ا مام غزالی  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی کتابوں کااردو ترجمہ،اعلیٰ حضرت،ا میرِاہلسنت اور ا َلْمدینۃُ الْعِلْمِیَہ کی کتابیں بھی شائع کرکے کثیرتعدادمیں عوام کےہاتھوں میں پہنچائی جارہی ہیں۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو!

مطالعہ کرنے کے مدنی پھول

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بَیان  کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے مطالعہ کرنے کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کر تی ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)بے شک علم سیکھنے سے  آتاہے۔(بخاری،کتاب العلم،باب العلم قبل القول والعلم،۱/۴۱،حدیث:۶۷)۔(2)دنیا ملعون ہے اور اللہ پاک کے ذکر،اس کے ولی یعنی دوست اور دینی علم