Book Name:Aala Hazrat Ki Ibadat o Riazat

حل کےلیے اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی طرف رُجوع کرتے۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے مختلف عُنوانات پر کم و بیش ایک ہزار کتابیں لِکھی ہیں۔ یُوں تو آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے 1286؁ھ سے1340 ؁ھ تک لاکھوں فتو ے دیئے ہوں گے، لیکن افسوس! سب نَقْل نہ کیے جاسکے، جونَقْل کرلیے گئے تھے اُن کا مجموعہ ”فتاویٰ رَضَویّہ“کے نام سے مشہور ہے۔فتاوٰی رَضَویّہ کی 30 جلدیں ہیں،جن کے کل صَفْحات: 21656،کل سُوالات وجوابات : 6847اور کل رسائل :206ہیں۔ (فتاوٰی رضویہ :۳۰/۱۰)قرآن ،حدیث ، فِقہ، مَنطِق اور کلام وغیرہ میں آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی وُسْعَتِ نظَرِی کا اندازہ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے فتاویٰ کے مُطالَعہ سے ہی ہوسکتا ہے۔کیوں کہ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے ہرفتوے میں دلائل کا سمُنْدر موجزَن ہے اور واقِعِی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا فتاویٰ قرآن، حدیث، اِجْماع اور فُقَہائے کِرام کے جُزْئیات(جُزْ۔ئی۔یات) سے آراستہ  ہر قسم کے مسائل کا ایسا حَسِیْن گلدستہ ہے جو رہتی دنیا تک لوگوں کے قَلب و فِکر کو اپنی مہکی مہکی خوشبو سے مہکاتا رہے گااور اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے مزارِ پر انوار میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے دَرَجاتِ رَفیعہ (بُلند دَرَجوں) میں مزید بُلندی کا سبب بنتا رہے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام’’مدنی دورہ ‘‘

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! فیضانِ اعلیٰ حضرت سے مالا مال ہونے کیلئے  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہئے اور ذیلی حلقے کے8 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے8 مَدَنی کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام”مدنی دورہ “بھی ہےجس کے  ذریعے اسلامی بہنوں کو گھر  گھر جا کر نیکی کی دعوت دی جاتی ہے۔ہفتے کا کوئی ایک دن مقرَّر کر کے جگہ بدل بدل کر''مدنی دَورہ‘‘کے ذریعے نیکی کی دعوت کی سعادت حاصِل کیجئے۔ کم از کم7 اسلامی بہنیں( جن میں کم از کم ایک بڑی عمر والی ضَرور ہوں) اپنے ذیلی حلقے یا