Book Name:Faizan e Shabaan

ربِّ کریم قبیلۂ بنی کلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ گناہگاروں کو بخش دیتا ہے۔لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی اس بابرکت رات کو غفلت بھرے کاموں میں برباد کرنے کے بجائےرضائے ربُّ الاَنام والے کاموں میں گزاریں اور یہ مدنی سوچ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی  کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی جہاں کم و بیش 104شُعْبہ جات میں  دِینِ اسلام کامدنی پَیغام عام کررہی ہے،وہیں’’وَکالت‘‘(Advocacy)سے وابستہ اَفراد کی اِصْلاح کے لیے ”مَجْلِسِ ججز اینڈوکلا“کے ذَرِیعے انہیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے ،اس مَدَنی مَقْصَدکے مُطابِق زِندگی گُزارنے اور فکرِ آخِرت   کا مَدَنی ذِہْن دینے میں مصروفِ عمل ہے کہ”مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّوَجَلَّ۔اس شعبے کے عاشقانِ رسول کے گھروں،دفاتر،بارایسوسی ایشن وغیرہ میں وقتاً فوقتاً ”مدنی حلقوں“کا سلسلہ ہوتارہتاہے،اس شعبے کے عاشقانِ رسول”ہفتہ واراجتماع“ و”مدنی مذاکرے“میں بھی شرکت کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔مجلس مدرسۃا لمدینہ بالغان کی کوشش سے اِس شعبے سے وابستہ اَفراد کو بھی”تعلیمِ قرآن“کی روشنی سے منورکرنے کے لیے”مدرسۃ المدینہ بالغان“ کی ترکیب ہوتی ہے،جس میں قرآنِ کریم کی تعلیم فِیْ سَبِیْلِ اللہ  دی جاتی ہے۔اللہ کریم”مجلس ِججزاینڈ وکلاء“کو مزید ترقیاں نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!شبِ بَرَاءَ ت میں اِسلامی بھائیوں کا قبرِستان جانا سُنَّت ہے (مگراسلامی بہنو ں کو شرعاً اس کی  اجازت نہیں  وہ گھر میں رہ کر ہی عبادت  اور ایصالِ ثواب کریں)اسلامی بھائی قَبْرستان جاکراپنےمرحُومین کےلیے ایصال ِ ثواب اوردُعائے مَغْفِرت کریں کہ اس سے مُردوں کو