Book Name:Aqa Kareem ﷺ Ka Safre Mairaaj

معلومات(Islamic Information) کے ساتھ اَخلاقی تربیت  بھی نصیب ہوتی ہے ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ!اِس مدنی کام کی برکت سےبےشُمارلوگ گناہوں بھری زندگی چھوڑکرنیکیاں کرنے والےبن گئے ۔ آئیے!بَطورِتَرغِیْب  کیسٹ بیان کی ایک  مَدَنی بَہارسُنئےچنانچہ

گانے سننے کی عادت جاتی رہی

         باب المدینہ(کراچی) کی ایک اسلامی بہن دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے گانے بہت شوق سے سنا کرتی تھیں اسی پربس نہیں بلکہ نمازیں بھی قضاکردیاکرتی تھیں انہوں   نے اپنی اصلاح کیلئے مُعَلِمَہ کورس میں داخلہ لیا لیکن اس میں دل نہ لگتا تھا، ان کے والد صاحب انہیں مُبَلِّغہ دیکھناچاہتے تھے ،چنانچہ ان کے والد صاحب نے انہیں امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے کیسٹ بیانات سننے کی ترغیب دی۔انہوں نے والد صاحب کے حکم پرعمل کرتے ہوئے ،امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان بنام ''خاموش شہزادہ'' سنناشروع کردیا، جیسے ہی ولی کامل امیرِ اہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کی میٹھی میٹھی آواز  ان کےکانوں میں داخل ہوئی ۔ دل سے گناہوں کا زنگ دور ہونا شروع ہوگیا اور انہوں نے اپنے تمام گناہوں سے توبہ کی اورپنجگانہ نمازکی پابندی کے ساتھ ساتھ مَدَنی بُرْقَع بھی اپنالیا۔اللہ کریم کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

 (فلمی ادا کار کی توبہ،ص۱۱)

 ''اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پرجمع کروادیں."

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد