Book Name:Aqa Kareem ﷺ Ka Safre Mairaaj

معروف اور معزّز افراد میں ہوتا تھا،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی عظمت و بزرگی میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی والِدہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہا کی دُعاؤں کا بھی عمل دخل تھا ،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی والِدہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہا اکثر فرمایا کرتی تھیں کہ میرا یہ لاڈلا بچہ عظیم شَخْصِیَّت کا مالک بنے گا۔

مُحَدِّثِ اعظم پاکستان کے اوصاف

مُحَدِّثِ اعظم پاکستان حضرت مولانا محمد سردار اَحمد چِشتى قادِرِى رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ   کابچپن عام بچوں سے مختلف تھا،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہبچپن ہی سے دِینی باتوں میں دلچسپی(Interest)رکھتے تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ جب چلنے پھرنے کےقابِل ہوئے تو والِدِ ماجِد رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے ساتھ مسجد میں نماز پڑھنے چلے جاتے۔ذِکر و اَذکار اور نعت خوانی کا ایسا ذَوق تھا کہ عُموماً چلتے پھرتے نعتیں پڑھتے اور ذِکْرُاللہ کیا کرتے۔سُننے والے حَیران ہوجاتے کہ اِس عُمر میں ایسا ذَوق و شوق۔(حیاتِ محدثِ اعظم، ص۲۷تا٣٠ملخصاًوملتقطاً)

مُحَدِّثِ اعظم پاکستان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی حیاتِ مبارَکہ کے روشن پہلوؤں سے مزید بَرَکتیں حاصِل کرنے کے لیےمکتبۃُ المدینہ سے جاری کردہ رِسالہ”فَیضانِ مُحَدِّثِ اعظم پاکستان“ کا مُطالَعہ فرمائیے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّاِسی طرح اس مہینے کی 2تاریخ  کو کروڑوں حَنَفِیوں کے عظیم پیشوا حضرت سیِّدُنا امامِ اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابِت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا عُرس شریف منایا جاتا ہے۔آئیے!اِسی مُنَاسَبَت سے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی سِیرتِ مُبارَکہ کے چند گوشوں کے بارے میں سُنّنے کی سعادت حاصِل کرتی  ہیں۔

سیرتِ امامِ اعظم