Book Name:Aqa Kareem ﷺ Ka Safre Mairaaj
فرمایا:جی ہاں!میں تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آسمانی خبروں کی بھی صُبح و شام تصدیق کرتا ہوں ۔جو یقیناً اِس بات سے بھی زِیادہ حَیران کُن اور تَعَجُّب والی بات ہے۔پس اِس واقعے کے بعد آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ’’صِدِّیق‘‘مشہور ہوگئے۔(مستدرک،کتاب معرفۃالصحابۃ،باب ذکر الاختلا ف فی امرخلافۃ…الخ،۴/۲۵، حدیث:۴۵۱۵)
اَمِیْرُ الْمُؤمِنِیْں ہیں آپ اِمَامُ الْمُسْلِمِیں ہیں آپ نبی نے جَنّتی جن کو کہا صِدِّیقِ اکبر ہیں
سَبھی اَصحاب سے بڑھ کر مُقَرَّب ذات ہے اُنکی رَفِیْقِ سَرْوَرِ اَرْض و سَما صِدِّیقِ اکبر ہیں
عُمَر سے بھی وہ افضل ہیں وہ عثماں سے بھی ہیں اعلیٰ یقیناً پیشوائے مُرتضیٰ صِدِّیقِ اکبر ہیں
(وسائلِ بخشش مرمم،ص۵۶۵-۵۶۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ رَجَبُ الْمُرَجَّبْ کا بَابَرَکت مہینا ہمارے درمیان جلوہ گر ہے۔پھر عنقریبشَعْبَانُ الْمُعَظّم کے مبارَک مہینے کی بھی جلوہ گری ہوگی۔جس کی پہلی تاریخ کو مُحَدِّثِ اعظم پاکستان حضرت مولانامحمدسردار اَحمد چِشتى قادِرِى رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا عُرْس منایا جاتا ہے۔آیئے!اِسی مُنَاسَبَت سے مُحَدِّثِ اعظم پاکستان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی سیرتِ مُبا رَکہ کی چند جھلکیاں مُلاحَظہ فرمائیے،چنانچہ
مُحَدِّثِ اعظم پاکستان حضرت مولانا محمدسردار اَحمد چِشتى قادِرِىرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہمَشرقی پنجاب (ہند)میں1321ہجری بمطابق1903ءمیں پیدا ہوئے جبکہ یکم شَعْبَانُ الْمُعَظَّم1382ھ بمطابق29 دسمبر1962ءمیں وِصال فرمایا۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے والِد ِماجدرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا شُمار علاقے کے