Book Name:Gaflat Ka Anjaam

جوتے پر رکھ لیجئے پھر سیدھے پاؤں سے جوتا نکال کر مسجد میں داخل ہوجائیے اور جب مسجد سےباہر ہو تواُلٹا پاؤں نکال کر جوتے  پر رکھ لیجئے پھر سیدھا پاؤں نکال کرسیدھاجوتاپہن لیجئےپھراُلٹاپہن لیجئے۔ (نزہۃ القاری ج ۵ ص۵۳۰ فرید بک اسٹال )(4)مَردمردانہ اورعورت زَنانہ جوتااستعمال کرے(5)کسی نےحضرتِ سیِّدتُناعائشہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاسےکہاکہ ایک عورت (مردوں کی طرح) جوتےپہنتی ہےانھوں نےفرمایا:رسول اﷲصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےمردانی عورَتوں پرلعنت فرمائی ہے۔(ابودَاود،ج۴ ص ۸۴ حديث:۴۰۹۹)صدرُ الشَّریعہ،بدرُالطَّریقہ حضرتِ علامہ مولیٰنامفتی محمدامجدعلی اعظمیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:یعنی عورتوں کومردانہ جوتا نہیں پہننا چاہیےبلکہ وہ تمام باتیں جن میں مردوں اورعورتوں کاامتیازہوتاان میں ہر ایک کودوسرےکی وَضع اختیار کرنے(یعنی نقّالی کرنے) سےممانعت ہے،نہ مردعورت کی وَضع(طرز) اختیار کرے،نہ عورت مردکی۔ (بہارِشريعت،حصّہ۱۶،ص ۶۵ مکتبۃ المدینہ)(6)جب بیٹھیں توجوتےاتار لیجئےکہ اِس سےقدم آرام پاتےہیں (7)(تنگدستی کاایک سبب یہ بھی ہےکہ)اوندھےجوتےکودیکھنااوراس کو سیدھانہ کرنا''دولتِ بےزوال'' میں لکھاہےکہ اگررات بھرجوتااوندھاپڑارہاتوشیطان اس پرآکر بیٹھتاہےوہ اس کا تخت ہے۔  (سنی بہشتی زیور حصہ ۵ ص۶۰۱)

طرح طرح کی ہزاروں سنتیں سیکھنے کےلئےمکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 2 کتب 312صفحات پر مشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘حصّہ16 اور120صفحات کی کتاب’’سنتیں اور آداب‘‘اس کےعلاوہ شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنت کے2رسائل”101 مدنی پھول“اور”163 مدنی پھول“مکتبۃ المدینہ کے بستے سےہد یَّۃًطلب کیجئے اور پڑھئے سنتوں کی تربیّت کاایک بہترین ذَرِیعہ دعوت اسلامی کےمدنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کےساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔

مجھ کو جذبہ دے سفر کا کرتارہوں پروردگار                 سنتوں کی تربیت کے قافلے میں بار بار

(وسائل بخشش مرمم،ص۶۳۵)