Book Name:Nigahon ke Hifazat kijiye

ِ نماز کورس اور مَدَنی کورسز کرواتی ہے۔اِن کورسز میں فِقْہ،تجوید،عقائد،سُنّتیں اور آداب،خُصوصی(یعنی گونگی بہری)اسلامی بہنوں میں مدنی کام کرنے کا طریقہ،فیضانِ سورۂ نُور(تفسیر)،نماز کے مسائل اورمخصوص سُورتیں سکھانے یادکروانےکا سلسلہ ہوتا ہے۔اگرہم بھی چاہتے ہیں کہ ہمارے گھر سے بھی بے پردگی کی نحوست جان چھوڑ دے،شرعی پردے کی مدنی بہاریں آ جائیں،گھر کی خواتین بھی مدنی ماحول میں آ جائیں، یہ بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں مشغول ہو جائیں توبراہِ کرم!اپنے شہر/علاقے کے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سے رابطہ کر کے ان کو اسلامی بہنوں کی مدنی تربیت گاہوں میں ہونے والے مختلف مدنی کورسز کروائیے،جتنا وقت زِیادہ دیں گی ،اللہ پاک کی رحمت سے اُمید ہے کہ اُسی قدرزِیادہ علمِ دین سیکھنے کا موقع ملے گا۔

اللہ کریم”مجلس مدنی تربیت گاہ برائےاسلامی بہنیں“کو مزید لگن کے ساتھ دین کی خدمت کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

تم جانتے ہو کیا ہے یہ دعوتِ اسلامی                               فیضانِ مدینہ ہے فیضانِ مدینہ ہے

(وسائل بخشش مرمم،ص۴۹۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

’’ویلنٹائن ڈے‘‘کی خُرافات

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!فی زمانہ  مسلمانوں کی عملی حالت  کافی خراب ہوتی جارہی ہے، بعض نادان مُسلمان دینی تعلیمات کو چھوڑ کر  اَغْیار کی عادات واَطوار اپنانے میں بہت فخر محسوس کر تے ہیں بالخصوص  ان کے خاص اَیّام کو مَنانے کیلئے خُوب روپیہ ،پیسہ برباد کرتے ،وقت ضائع کرتے،بدنگاہی ، شراب نوشی اور بدکاری جیسے گناہوں میں بالکل بھی شرم محسوس نہیں کرتے۔ایسے بے ہودہ کاموں کا اِرْتکاب’’ویلنٹائن ڈے‘‘کے موقع پر بھی سَرعام کیا جاتا ہے۔اس دن لوگ تمام شرعی حُدود کو پامال کرتے ہوئے خوب گناہوں کا بازار گرم کرتے ہیں ۔ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے بے پردگی و بے حیائی کیساتھ