Book Name:Nigahon ke Hifazat kijiye

مَعَاذَ اللہ  جب تک غىر مَحْرم عورتوں کو تکتے نہىں انہىں چین نہیں آتا، وہ اپنے اس بُرے مَقْصَد کے حُصول کی خاطِر بازاروں، شاپنگ سینٹروں،تفریح گاہوں،الغرض جہاں جہاں بے پردہ عورتوں کامجمع ہوتا ہےوہاں مارے مارے پھرتے،خوب بدنِگاہیاں کرتے اور اپنی دنیا وآخرت کی بربادی کا سامان کرتے ہیں۔ہم غورکریں کیاوہ ہم اپنی موت کو بھول گئے؟کیا انہیں ہمیں مغفرت کا پروانہ مل گیا؟کیا وہ ہم پچھلی امتوں پر آنے والے عذابات کو بھول گئے؟کیا انہیں ہمیں روزانہ اٹھتے جنازوں سے عبرت حاصل نہیں ہوتی،کیا وہ ہم بسترِ علالت پر سسکتے مریضوں سے سبق حاصل نہیں کرتے؟کیا وہ ہم تنگ و تاریک قبر کو بھول گئے؟یا وہ ہم منکر نکیر کے سوالات کے جوابات دے  پائیں گے؟کیا قیامت کے دن ان ہم سے حساب کتاب نہیں جائے ہو گا؟

اے غفلت کی نیند سونے والے خُدارا ہوش کیجئے !! میٹھے میٹھے  اِسلامی بھائیو!خوابِ غفلت سے جاگ جانا چاہئے ،اِس سے پہلے کہ مَوت کافِرِشتہ آپ کاہمارا رِشتۂ حَیات اِس دُنیا سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کاٹ کر رکھ دے،لہٰذا جاگ اُٹھئے! اور دُوسرے اِسلامی بھائیوں کو بھی بیدار کیجئے ! ! ورنہ یاد رکھئے ،کہیں ایسا نہ ہو!!

نہ سمجھو  گے تو مِٹ  جاؤ گے اے مُسلمانو!

تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”صَدائے مدینہ“

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بے پردَگی کی آفت سے نجات پانے،آنکھوں اور دیگر اعضاء کے قُفلِ مدینہ لگانے کی مَدَنی سوچ پانے،شَرْم و حیا کا پیکر بننے اور اپنے گھر والوں کو بھی پردے کا ذِہْن دینے کا طریقہ سیکھنے کے لئے عاشِقانِ رَسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ رہئے اور ذیلی حلقے کے12 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام”صدائے مدینہ“لگانابھی ہے۔دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں مسلمانوں کو نمازِ فجر کیلئے جگانے  کو