Book Name:Auliya-e-Kiram Ke Barkatain

قیمت پر؟جواب دیا:ایک دِرْہَم پر،جواب سُنتے ہی زُبَیْدہ خاتون نے فوراً قِیْمَت پیش کردی۔قِیْمَت ادا ہونے کے بعد حضرت سَیِّدُنا  بہلول دانا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے ایک لکڑی اُٹھائی اور ایک گھرونْدے (مٹّی کے ایک چھوٹے سے گھر)کے گِرد لکیر کھینچتے ہوئے فرمایا:”میں نے جنّت کا یہ مَحل ایک دِرْہَم کے بدلے زُبَیْدہ خاتون کے ہاتھ بیچ دیا“،یہ سُنتے ہی زُبَیْدہ خاتون اِس یَقِیْن کی خُوشِی میں سَرشار ہوگئیں کہ جیتے جی جنّت کا پَروانہ مِل گیا، چُنانچہ یہ خوش خَبَری پاکر زُبَیْدہ خاتون شاہی مَحل کی جانِب روانہ ہوگئیں۔رات کا پچھلا پہر تھا،ابھی آپ نمازِ تہجد و مناجات سے فارغ ہوکر لیٹی ہی تھیں کہ اچانک ہارون رشید آئےاور  زُبَیْدہ خاتون سے کہنے لگے کہ آج جب میں نماز ِتَہَجُّد پڑھ کر لیٹا تو میری آنکھ لگ گئی،کیا دیکھتا ہوں کہ میں ایک باغ کی سیر کررہا ہوں،میرے پوچھنے پر کسی نے بتایا کہ یہ جَنَّتُ الْفِرْدَوْس ہے۔میں نے وہاں ایک بُلند دروازے پر سبز رنگ میں زُبَیْدہ خاتون لکھا ہُوا دیکھا،میں اِس اُمید پر اُس مَحل میں داخِل ہوگیا کہ شایدمیرا نام بھی لکھا ہو،میں مِیلوں دُور نکل گیا مگر میں نے ہر جگہ آپ کا نام ہی لکھا پایا۔ہارون رشید نے زُبَیْدہ خاتون سے اِس کے مُتَعَلِّق دریافت کیا تو زُبَیْدہ خاتون نے اُنہیں گُزَشْتَہ شام پیش آنے والا واقِعہ سُنایا۔ ہارون رشید نے کہا:مجھے بھی حضرت سَیِّدُنا بہلول دانا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکے پاس لے چلو،چُنانچہ زُبَیْدہ خاتون اُنہیں بھی حضرت سَیِّدُنا بہلول دانا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی بارگاہ میں لے گئیں۔

حضرت سَیِّدُنا بہلول دانا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ پہلے کی طرح اب بھی  ایک وِیرانے  میں مٹّی کے گھر بنانے میں مشغول تھے۔ہارون رشید حضرت سَیِّدُنا بہلول دانا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی بارگاہ میں حاضِر ہوئے،ادب سےسلام کیااورحضرت سَیِّدُنا بہلول دانا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سےجنّتی مَحل کی قِیْمَت پُوچھی، حضرت سَیِّدُنا بہلول دانا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:اِس کی قِیْمَت(Price)تیری پُوری سَلْطَنَت ہے، ہارون رشید  نے حَیْرت سے عَرْض کی:حُضور! جنّتی مَحل کی قِیْمَت اَچانک اِتنی  زِیادہ کیسے ہوگئی حالانکہ میری زَوْجہ کو تو آپ نے ایک دِرْہَم میں ہی فَروخْت فرمادیا تھا؟حضرت سَیِّدُنا بہلول دانا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے