Book Name:Auliya-e-Kiram Ke Barkatain

نمازِ جُمعَہ کے لیے تیل اور خوشبو لگانا مُسْتَحَب ہے۔(بہارِ شریعت،۱/۷۷۴ ) ٭مَیِّت کی داڑھی یا سر کے بال میں کنگھی کرنا،ناجائز وگناہ ہے۔(دُرِّمُختار ،۳/ ۱۰۴)لوگ مَیِّت کی داڑھی مونڈ ڈالتے ہیں یہ بھی ناجائز گناہ ہے۔گناہ مَیِّت پر نہیں مونڈنے اور اِس کا حکم کرنے والوں پر ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 2 کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ 16 (312صفحات)،120صفْحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آداب،رسالہ”163  مَدَنی پھول“اور ”101  مَدَنی پھولھدِيَّةً طَلَب کیجئے اور بغور ان کا مطالَعَہ فرمائیے۔سنّتوں کی تربِیَت کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔

دیتے ہیں فَیْضِ عام، اَوْلِیائے کِرام                    لُوٹنے سب چلیں، قافِلے میں چلو

اَوْلِیا کا کرم، تُم پہ ہو لاجَرَم                            خُوب جلوے مِلیں، قافِلے میں چلو

(وسائل بخشش مرمم،ص۶۷۱-۶۷۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

﴿1شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِنِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جوشَخْص  ہر شبِ جُمعہ(جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو