Book Name:Auliya-e-Kiram Ke Barkatain

عاشقانِ رسول دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ہونے والے سُنّت اِعتکاف میں شرکت کرکے خوب علمِ دین کے قیمتی موتی چُننے کاشرف پانے کے ساتھ ساتھ مختلف مدنی کورسزاورمدنی قافلوں میں سفرکی بھی سعادت حاصل کرتے ہیں۔اللہ کریممجلسِ عُشْر و  اَطراف گاؤں کومزیدبرکتیں اورترقیاں نصیب فرمائے۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہم نے سُنا کہ٭اَوْلِیائے کِرام کے در پرحاضری دینے والا کبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹتا۔٭اَوْلِیائے کِرام کے وَسیلے سے اَہلِ زمین سے بَلائیں اور مُصِیْبَتیں دُور ہوتی ہیں ٭اَوْلِیائے کِرام کی دُعاؤں میں بہت تاثیر ہوتی ہے۔٭اَوْلِیائے کِرام کی کرامات قرآنِ کریم سے ثابِت ہیں۔٭اَوْلِیائے کِرام کی بَرَکت سے بارِشيں ہوتی اور رِزْق دِیا جاتا ہے۔٭اَوْلِیائے کِرام کو اللہ کریم کی عطا سے عِلْمِ غِیْب حاصِل ہوتا ہے۔٭اَوْلِیائے کِرام کے قُرب کی بَرَکت سے عذابِ قَبْر سے نَجات نصیب ہوتی ہے۔٭اَوْلِیائے کِرام کے بَیانات، اِرْشادات اور تَحریروں کی بَرَکت سےگناہگار  اَفراد قرآن و سُنّت کی راہ پر گامزن اورغیر مُسلِم مُشَرَّف بہ اسلام ہوجاتے ہیں۔اللہ پاک ہمیں اَوْلِیائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن کے نقشِ قدم پر چلنے اور اُن کے دامنِ کرم سے وابستہ رہنے کی تَوفِیْق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵