Book Name:Auliya-e-Kiram Ke Barkatain

وابستہ رہئے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ عاشِقانِ رسول کی  مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں کم و بیش 104شُعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مَصروف  ہے۔اِنہی میں سے ایک”مجلسِ عُشْر و  اَطراف گاؤں“بھی ہے۔جوعُشْر کے دِنوں میں ہفتہ واراور دیگر سُنّتوں بھرے اِجتِماعات میں راہِ خدا میں خَرْچ کرنے کے فضائل بَیان کرکے دعوتِ اسلامی کو عُشْر دینے اور جمع کرنے کی ترغیب دِلاتی ہے۔اِس شُعبے کے ذِمَّہ داران،عُشْر کی وُصولی کے لیے وَقْتاً فَوَقْتاً کسانوں،زمینداروں،باغات کے مالِکان وغیرہ سے اِنْفِرادی کوشِش کے ذَرِیْعے رابِطہ کرتے رہتے ہیں،”کسان اِجتِماعات“کا بھی اِنْعِقاد کِیا جاتا ہے،رِسالہ”عُشْر کے اَحکام“تقسیم کر کے عُشْر دینے کا ذِہْن دِیا جاتا ہے۔بالْخُصوص زمینداروں کو چاہئے کہ عُشْر کے بارے میں معلومات جاننے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کے رِسالے”عُشْر کے اَحکام“اورچندہ کرنے کی شَرْعِی اِحتِیاطیں“کا لازِمی مُطَالَعہ کریں۔شَرِیْعَت کے مُطابِق اپنی فَصْلوں کی زَکوٰۃ نکالنے کے بارے میں دارُالاِفتا اَہلسُنّت سے ضَرور رہنمائی حاصِل