Book Name:Husn e Mustafa ﷺ

کہتے،جو آپعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے لَین دَین کرتے اورغَیرمسلم ہوتے تو آپ کےاَخلاق سے مُتَأَثِّر ہو کر مسلمان ہو جاتے اور اگر لین دَین کرنے والے مسلمان ہوتے تو اُن کے ایمان  پُختہ ہوجاتے اور وہ  آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے نام پہ اپنی جانیں تک  قربان کر نے سےگریز نہ کرتے تھے۔

سرکش جو تھے قائل ہوئے دُشمن جو تھے مائل ہوئے

مسحُور کُن ہے کِس قدر یا مُصطفیٰ لہجہ تیرا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر ہم  غورکریں تو ہمارے  گھر والے ،پڑوسی اور رِشْتہ دار بدظن نظر آتے ہیں ، ہمارے ساتھ  لین دَین، کام کاج اور دیگر معاملات کرنے سے کتراتے  ہیں، آخر ایسا کیوں؟ کہیں ہم بداَخلا قی،تکبر ُّ،بات بات پر لڑائی جَھگڑا کرنے جیسی بُری عادات  میں گرفتارتو نہیں؟لہٰذاجب بھی کسی کے ساتھ کوئی مُعامَلہ ہوتوہماری کوشِش  یہی ہوکہ  اس  کے ساتھ حُسْنِ اَخلاق سے پیش آئیں کیونکہ حُسنِ اَخلاق بہت ہی خُوبصورت اورعُمدَہ صِفَت ہے کہ جس سے پرایا  بھی اپنا ہوجاتاہے،خُوش اَخلاقی سےغَیرمُسلم(Non-muslim)بھی مسلمان ہوجاتاہے،خُوش اَخلاق کو معاشرےمیں عزّت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے ۔اللہعَزَّ  وَجَلَّ  ہمیں بھی حُسنِ اَخلاق کی دولت سے مالا مال فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام’’مدرسۃ المدینہ بالغان ‘‘

          میٹھےمیٹھے اسلامی بھائیو !یقیناً ہمارے  پیارے پیارے آقا،حبیبِ کبریا،مکی مدنی مُصطفیٰ  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاحُسن وجمال بے مثال تھا، آپ کی صورت کے ساتھ ساتھ آپ کی  پاکیزہ سیرت  میں بھی آپ کا کوئی ثانی نہیں ہے،آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے بارے میں ایسی ہی پیاری پیاری باتیں جاننے کیلئے عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی سےوابستہ ہو جایئے اورنیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے12مدنی