Book Name:Husn e Mustafa ﷺ

ہمارے آقا،مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےحُسن وجمال  کو دیکھ کر لوگ کلمہ پڑھ لیا کرتے،

ہمارے آقا،مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےحُسن وجمال  کو بیان کرنا صحابَۂ کرام اور بُزرگانِ دین کا طریقہ ہے ۔

ہمارے آقا،مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَحسین وجمیل ہونے کے ساتھ ساتھ بااخلاق، عاجزی کےپیکر،بچوں سے مَحَبَّت  کرنے اور غریبوں کی مدد،غمزدوں اورلاچاروں کی حاجت روائی کرنے والےتھے۔اللہعَزَّوَجَلَّ ہمیں آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سچی مَحَبَّت نصیب فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

بارہویں تاریخ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج بارہویں شب ہے اور اسی نسبت کی وجہ سے  12 کے عدد سے ہم کو پیار ہے۔شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمدالیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اپنے نعتیہ دیوان ’’وسائل ِ بخشش میں فرماتے ہیں:

کیوں بارہویں پہ ہے سبھی کو پیار آگیا                             آیا اسی دن احمدِ مختار آگیا

گھر آمنہ کے سیّدِ ابرار آگیا                          خوشیاں مناؤ غمزدو غمخوار آگیا

برسِیں گھٹائیں رحمتوں کی جُھوم جُھوم کر        رحمت سراپا جب مِرا سردار آگیا

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

    اسی بارہویں تاریخ کی پیاری پیاری نسبت سے دعوتِ اسلامی کےکم ازکم 12 ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماعات وہفتہ وارمدنی مذاکروں میں اوّل تاآخر شرکت اور اپنے ساتھ انفرادی کوشش کرکے کم از