Book Name:Husn e Mustafa ﷺ

       اسی طرح ایک خاتو ن جن  کا نام اُمّ ِ مَعبد تھا، اُنہوں نے آقا ئے دوعَالم،نبیِ محتشم   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کےحُسن  وجمال کو بڑے ہی خوبصورت انداز میں بیان کیا ہے، فرماتی ہیں :میں نے ایک ایسی ذات دیکھی ہے، جن کا حُسن نُمایاں تھا ،جن کا چہرہ(Face) خُوبصورت اور تَخلیق بہت عُمدہ ہوئی تھی، بڑے  حَسین، اِنْتہائی خُوبصورت تھے ،آنکھیں سیاہ اور بڑی، پلکیں لمبی تھیں، ان کی آواز گُونج دار،گردن چمکدار، جبکہ داڑھی مُبارَک گھنی تھی۔دونوں اَبرو باریک اور ملےہوئےتھے۔ ان کے مُبارَک قَد میں بھی بہت مِیانہ رَوِی تھی ،نہ اِتنا طویل قَد کہ دیکھ کر بُرا لگے ،نہ اِتنا پَسْت کہ دیکھ کرحقیر معلوم ہو ،دُور سے دیکھوتو بہت زِیادہ بارُعب اورحَسین و جمیل نظر آتے اور جب قریب سے دیکھا جائے تو اس سے  کہیں زِیادہ خُوبرُو اور حَسین دِکھائی دیتے ۔(سبل الہدی والرشاد، الباب الرابع فی ہجرۃ …الخ، ۳/۲۴۴ملتقطا)

حُسن و جمالِ مصطفیٰ  مرحباصدمرحبا  

اَوج و کمالِ مصطفیٰ مرحبا صد مرحبا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

               سُبْحٰنَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ !اللہتبارک وتعالیٰ نےاپنے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوکیسا لازوال اور عمدہ حُسن وجمال عطافرمایا تھا کہ  دیکھنے والادیکھتا ہی رہ جاتا ۔یادرکھئے!حُضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی صورت کے ساتھ ساتھ سیرت  میں بھی آپ  جیسا  کوئی  نہ تھا ۔ بعض لوگ وہ ہوتے ہیں کہ اگر اُن سے صرف سلام دعا کی حد تک تعلق ہو تو وہ   بہت نیک اور اعلیٰ اخلاق کے مالک نظر آتے ہیں، لیکن جب اُن سے لَین دَیْن  کا معاملہ کیاجائے،یا اُن سےرشتے داری کی  جائےتو اُن کی حقیقت کاپتہ چلتاہےکہ کتنےنیک ہیں اورکیسےبااخلاق ہیں، لیکن آپعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کامُعاملہ ایسا نہیں تھا،آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  تو کَامِلُ الْاَخْلَاق تھے،چھوٹا ہویا بڑا،مرد ہو یا عورت، بُوڑھا ہو یا جَوان،آقا ہو یا غُلام ہرایک  سےہمارے پیارےآقاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کااَخلاقی بَرتاؤ اِتنا عُمدَہ ہوتا کہ لوگ مُتَأَثِّر ہوکرآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تَعرِیفیں کرتے،آپ کے حُسنِ اَخلاق سےمُتَأَثِّر Impressed)) ہوکر اَجْنَبی اَپنائیت محسوس کرتے،جوآپعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سےدُور  ہوتےوہ بھی  آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکو صَادق و اَمین