Book Name:Ala Hazrat Ka Husn e Akhlaq

نبیوں کے تاجور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کی دو (2)احادیثِ مبارکہ سن کر  عمل کا جذبہ پیدا کیجئے ۔چنانچہ

1.    ارشاد فرمایا:بے شک بَد اَخلاقی اور بَدکلامی اِسْلام میں سے نہیں اور بیشک لوگوں میں اِسلام کے اِعْتِبار سے سب سے اَچّھا وہ ہے، جو اُن میں زِیادہ اَچّھے اَخْلاق والا ہے۔(مسند امام احمد، ۷/۴۱۰، رقم:۲۰۸۷۴)

2.    ارشاد فرمایا:بے شک تم میں سے مجھے سَب سے زِیادَہ محبوب اور آخِرَت میں میرے سب سے زِیادَہ قریب وہ شَخْص ہوگا، جو تم میں بہترین اَخْلاق والاہوگا اور تم میں سے مجھے سب سے زِیادَہ ناپسند اور آخِرَت میں مجھ سے زِیادَہ دُور وہ شَخْص ہوگا جوتم میں بَد تر ین اَخلاق والا ہوگا۔(مسند امام  احمد ،۶/۲۲۰ ،رقم:۱۷۷۴۷)

حُسنِ اَخلاق  ملے  بھیک   میں  اخلاص  ملے

 

اِک بھکاری ہے کھڑا آپ کے دربار کے پاس

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۲۳۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا کہ لوگوں میں اسلام کے لحاظ سے سب سے اچھا اور بروزِ قیامت قُربِ مصطفےٰ پانے والا شخص وہ ہوگا، جس کا اخلاق سب سے زیادہ اچھا ہوگا ۔ہمیں چاہئے کہ بد اخلاقی سے بچتے ہوئے  کسی بھی معاملے میں حُسنِ اَخلاق کا دامن ہرگز نہ چھوڑیں ۔آئیے !اس بارے میں مزید سنتے ہیں کہ حُسنِ اَخلاق  اور بد اخلاقی کہتے کسے ہیں؟ اس کی پہچان کیا ہے؟کیونکہ  جب تک اِس کی پہچان نہیں ہوگی، اُس وَقْت تک حُسنِ اَخلاق کو اپنانے یا بَد اَخلاقی سے بچنے میں مدد نہیں ملے گی۔اس لئے  پہلے ان کی تعریفات(Definitions) سُن لیجئے۔چُنانچہ

حُسنِ اَخلاق اور بد اَخْلَاقِی کی تعریف 

اَخْلَاق ”خُلُق“ کی جَمْع ہے اور خُلُق کی  وَضاحت میں مکتبۃُ المدینہ کی مَطْبُوعہ کتاب اِحْیاءُ الْعُلُوم  جلد 3