Book Name:Ala Hazrat Ka Husn e Akhlaq

اختیار فرمائی کہ وہ شخص اپنے ناپاک ارادے میں نا کام ہوا ۔اسی طرح اس واقعے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ کسی مسلمان کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ جھوٹ اور دھوکہ(Deceiving) دہی سے کام لے کر کسی مسلمان کو نقصان پہنچائے۔آئیے اس ضمن میں دو (2)احادیثِ مُبارکہ ملاحظہ  فرمائیے۔چنانچہ

1.    ارشاد فرمایا:سچائی کو اپنے اوپر لازم کرلو کیونکہ یہ نیکی کے ساتھ ہے اور یہ دونوں جنّت میں ہیں اور جھوٹ سے بچتے رہو کیونکہ یہ گناہ کے ساتھ ہے اور یہ دونوں جہنم میں لے جانے والے ہیں۔ (الثقات لابن حبان،باب الکذب،۷/۴۹۴، رقم:۵۷۰۴)

2.    ارشاد فرمایا:جو ہمارے ساتھ دھوکہ بازی کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے اور مکر و دھوکہ بازی جہنم میں ہے۔(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال،المکروالخدیعۃ،الجزء الثالث، ۲/۲۱۸، حدیث: ۷۸۲۱)

دَرْدِ سر ہو یا بخار آئے تڑپ جاتا ہوں                میں جہنم کی سزا کیسے سہوں گا یا ربّ!

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۸۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ’’ہفتہ وار مدنی مذاکرہ‘‘

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!سیرتِ اعلیٰ حضرت  پر عمل کا جذبہ پانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی  ماحول سے وابستہ  رہئے اور12 مَدَنی کاموں میں حصّہ لیجئے۔ 12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک مَدَنی کاممَدَنی مذاکرہ“بھی ہے۔

٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّمَدَنی مذاکرے“دیکھتے،سُننے رہنے کی بَرَکت سے شَرعی مُعامَلَات میں اِحتیاط  کرنے کا ذِہْن نصیب ہوتا ہے٭مَدَنی مذاکرے کی بَرَکت سے عاشقانِ رسول کی صُحبت مُیَسَّر آتی ہے،٭مَدَنی مذاکرے کی بَرَکت سے عمل کا جَذبہ بڑھتا ہے،٭ مَدَنی مذاکرے کی بَرَکت سے گناہوں سے