Book Name:Ala Hazrat Ka Husn e Akhlaq

بزرگ تھے ،آپ کی کتاب کَشْفُ الْمَحْجُوْب دنیا بھر میں مشہور ہے۔

ولادتِ با سعادت

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!حُضُور داتا گَنْج بَخْش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی وِلادَتِ با سَعادَت کم وبیش 400 ؁ھ میں غَزنی شہر(City) میں ہُوئی۔ کچھ عَرصے بعد آپ کا خاندان مَحَلہ ہَجْویر آگیا،اِسی نِسبَت سے آپ ہَجْویری کہلاتے ہیں۔(اردودائرۃ المعارف ،۹/۹۱ ملخصاً)آپ کا وصالِ پُر ملال ۲۰صفرالمظفر ۴۶۵ ؁ھ کو مرکز الاولیا لاہور(پاکستان)کی سر زمین پر ہوا،جہاں آپ کا مزارمنبعِ انواروتجلیات اور دعاؤں کی قبولیت کا مقام ہے ۔

رسالہ ”فیضانِ داتا علی ہجویری“

      میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! حضرتِ سَیِّدُناداتا گنج بخش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے ایصالِ ثواب کے لئے مدنی قافلوں میں سفرکاواقعی جن کا ذہن بنتا ہو،دل میں پکی نیت ہوتوہاتھ اُٹھاکرزور سے کہئے: اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ۔داتاصاحب کی سیرتِ مبارکہ کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ ”فیضانِ داتا علی ہجویری“ کا ضرورمُطالَعہ فرمائیے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  علمِ دِین کا خزانہ حاصل ہوگا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

      میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! ہم نے اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے حُسنِ اَخلاق سے متعلق مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کی کہ

٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ خلافِ شرع کاموں کو دیکھ کرنہایت احسن انداز میں اصلاح فرما دیا کرتے تھے۔

٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ غُصّے سے بچتے تھے اور ہر کسی کے ساتھ  نہایت نرمی ،شفقت اور حُسنِ اَخلاق سے پیش آیا کرتے تھے۔