Book Name:Ala Hazrat Ka Husn e Akhlaq

لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ ہم بھی مریضوں کی عیادت کرنے کی عادت ڈالیں اور خوب خوب ثواب کمائیں ۔جی ہاں!کسی مریض یا دُکھیارے کے گھر یا اسپتال جا کرسُنّت کے مطابق عیادت و غمخواری تو مدنی انعامات میں بھی شامل ہے،چنانچہ مدنی انعام نمبر53 ہے:

"کیا آپ نے اس ہفتے کم از کم ایک مریض یا دُکھیارے کے گھر یا اسپتال جا کر سُنّت کے مطابق غمخواریکی؟اوراس کو تحفہ(خواہ مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ رِسالہ یا پمفلٹ)پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تعویذاتِ عطاریہ کے اِستعمال کا مشورہ دیا؟

آئیے!ترغیب کے لئے مریضوں کی عیادت کے فضائل  پر مشتمل احادیثِ کریمہ سُنئے۔چنانچہ

1.    ارشاد فرمایا: مسلمان جب اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کو گیا تو واپس ہونے تک ہمیشہ جنّت کے پھل چننے میں رہا۔ (مسلم، کتاب البر...الخ،باب فضل عيادۃ المريض، ص۱۰۶۶،حدیث:۶۵۵۳)

2.    ارشاد فرمایا: بہترین عیادت جلد اُٹھ جانا ہے ۔ (شعب الایمان،۶/۵۴۲، حدیث:۹۲۲۱)

3.    ارشاد فرمایا:جو کسی مریض کی عیادت کرتاہے  یا اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کے لئے اپنے کسی مسلمان بھائی سے ملنے  جاتاہے تو ایک منادی اسے مخاطب کرکے کہتاہے کہ خوش ہو جا کیونکہ تیرا یہ چلنا مبارک ہے اور تُو نے جنت میں اپنا ٹھکانہ بنالیا ہے۔(تر مذی ،کتاب البر والصلۃ ،باب ماجاء فی زیارۃ… الخ،۳ /۴۰۶، رقم:۲۰۱۵)

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں بھی بیان کردہ احادیثِ مبارکہ پر عمل کرنے اور مسلمانوں کی دل جوئی کی نیت سےحکمتِ عملی کے ساتھ  مریضوں کی عیادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد