Book Name:Ala Hazrat Ka Husn e Akhlaq

مدنی مُذاکرے میں شرکت کی دعوت دیتے رہیں گے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   اس کی خوب خُوب برکتیں حاصل ہوں گی۔ہفتہ وارمدنی مذاکرے کے علاوہ مختلف مواقع پربھی مدنی مذاکروں کا سلسلہ ہوتاہے جن میں لاکھوں لاکھ عاشقانِ رسول دیکھنے ،سُننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں،مثلاًمُحَرَّمُ الْحَرَام کے 10مدنی مذاکرے،ماہِ ربیعُ الاول (بارہویں ) کے 12مدنی مذاکرے،ماہِ ربیعُ الاخر(گیارہویں ) کے11مدنی مذاکرے،ماہِ رمضان میں روزانہ2مدنی مذاکرے،ماہِ ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرام کے10مدنی مذاکرے وغیرہ۔ان مدنی مذاکروں میں بھی اوّل تا آخر شرکت کرکے دُنیا و آخرت کی بے شماربرکتیں و بھلائیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔آئیے بطور ِتَرغِیب مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ایک مدنی بہار سنئے اور جُھومئے۔چنانچہ

مدنی مذاکرے نے سُدھار دیا

واہ کینٹ (پنجاب )کے ایک اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے پہلے بہت سے نوجوانوں کی طرح متعدد اَخلاقی بُرائیوں میں مبتلا تھے ۔فلمیں ڈرامے دیکھنا،کھیل کُود میں وَقْت برباد کرنا ان کا محبوب مَشغلہ تھا۔گھر میں مدنی چینل چلنے کی برکت سے انہیں  مدنی مذاکرہ دیکھنے کی سعادت نصیب ہوئی، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ! مدنی مذاکرے کی برکت سے وہ اسلامی بھائی اپنے پچھلے گناہوں سے تائب ہو کر فرائض و واجبات کے عامِل بن گئے ،چہرے پر ایک مُٹھی داڑھی مُبارَک سَجالی اور مدنی حُلیہ بھی اپنا لیا،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے مزید کرم  سے ان کے والدین نے بخوشی انہیں ’’وقفِ مدینہ‘‘(یعنی دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے لیے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں پیش) کر دیا ہے۔

گنہگارو آؤ، سیہ کارو آؤ                                 گناہوں کو دیگا چُھڑا مدنی ماحول

پِلا کر مئے عشق دیگا بنا یہ                              تمہیں عاشقِ مصطفٰے مدنی ماحول