Book Name:Ala Hazrat Ka Husn e Akhlaq

٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ مریضوں کی عیادت فرمایا کرتے تھے۔

٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ غریبوں کی بھی دعوت قبول فرما لیا کرتے تھے۔  

٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو جو گالیاں دیتا ،آپ کو بُرا بھلا کہتا،اس کے خلاف بھی آپ جوابی کاروائی نہیں فرماتے بلکہ حُسنِ اَخلاق کا مُظاہرہ فرماتے۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ،اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے صدقے ہمیں بھی ہر مسلمان کے ساتھ حُسنِ اَخلاق سے پیش آنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں۔ مُصْطَفٰے جانِ رحمت، شمعِ بزمِ ہدایت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سنتیں عام کریں ،دین کا ہم کام کریں

 

نیک ہو جائیں مسلمان مدینے والے

سونے جاگنے کی سنتیں اور آداب

      ٭سونے سے پہلے بستر کواچھی طرح جھاڑلیجئے تاکہ کوئی مُوذی کیڑا وغیرہ ہو تو نکل جائے۔٭ سونے سے پہلے یہ دعا پڑھ لیجئے:اَ للّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحیٰ ترجَمہ: اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ! میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتا ہوں اور جیتا ہوں(یعنی سوتا اور جاگتا ہوں)۔(بخاری،۴/۱۹۶،حدیث:۶۳۲۵)٭عصر کے بعد نہ سوئیں عقل زائل ہونے کا خوف ہے۔فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جو شخص عصر


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵