Book Name:Maut aur Qabr ki Tayyari

کام"مساجد کی آبادکاری کا ذریعہ ہیں،"12مدنی کام"شریعت  کے مطابق زِندگی گزارنے کے بہترین  مُعاون  ہیں، "12مدنی کام"نیکی کی دعوت کے ذریعے ثواب کا لازوال خزانہ جمع کرنے کاایک طریقہ ہیں،"12مدنی کام"بہت ساری پریشانیوں،غموں کوراحت و آرام میں بدلنے کا سبب ہیں،"12مدنی کام"مسجد بھروتحریک،دعوتِ اسلامی کی دُنیا بھر میں تشہیر کرنے کا ذریعہ ہیں،"12مدنی کام"دُنیا و آخرت کی فلاح و کامیابی پانے کا ایک راستہ ہیں،"12مدنی کام"اندھیرے راستے میں چمکتے دَمکتے چراغ کی مانند ہماری منزل قبر کی تیاری کے لیے رہنمائی کرنے والے ہیں، "12مدنی کام"جاہل کو دولتِ علم سے مالا کرنے والے ہیں۔اِن"12مدنی کاموں"میں سے" 5 مدنی کام" روزانہ کے ہیں،" 5 مدنی کام" ہفتہ واراور2مدنی کام ماہانہ ہیں۔

اُمید ہے کہ شاید"12مدنی کاموں"کے اِتنے سارے فضائل سُن کر یہ ذہن بنا ہوکہ اب تومیں بھی ذِمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے ساتھ مل کر"12مدنی کاموں"میں عملی طورپرشامل ہوا کروں گا،جی آئیے!مرحبا صد مرحبا!مِل جُل کر"12مدنی کاموں"کے ذریعے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کے مقدس جذبے کو پانے کے لئے ابھی  سے کمر بستہ ہو جائیے۔

آئیے!ہاتھوں ہاتھ اپنے اِس عزمِ مُصمّم کا اِظہارکرتے ہیں،آئیے !مل کر نعرہ لگاتے ہیں۔

صبح و شام٭12 مدنی کام--صبح و شام٭12 مدنی کام --صبح و شام٭12مدنی کام

اللہعَزَّ  وَجَلَّ ہمیں 12مدنی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کرحصّہ لینے کی توفیق نصیب فرمائے۔

مدنی انعامات

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!12  مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام اپنے اَعْمال کا مُحاسَبہ کرتے ہوئے   مَدنی انعامات  پرعمل  کرنااورمدنی ماہ کے اِختتام پر مدنی انعامات کا رِسالہ جمع کروانا بھی ہے ۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  شَیْخِ طَرِیْقَت،اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس پُر فِتَن دور میں نیکیاں