Book Name:Maut aur Qabr ki Tayyari

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!فکرِآخرت کا جذبہ پانے کے لیے تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اس مدنی ماحول میں شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت ،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی تعلیمات کی بَرَکت سے عقائدِ صادقہ کی پختگی، نورِ علم سے سیرابی اور اعمالِ صالحہ کی بجا آوری کی سعادتیں حاصل ہوتی ہیں ۔ ہمیں چاہئے کہ موت و قبر و حشر کی تیاری اور نیک اعمال کی بجاآوری کے لئےدعوتِ اسلامی سے وابستہ ہوجائیں اور دِین کی ترقی وعروج کیلئے 12 مدنی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔

آپ نے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں"12مدنی کاموں" کے بارے میں بارہاسُنا ہوگا،ہوسکتا ہے ذہن میں سُوال پیدا ہواہوکہ یہ 12مدنی کام ہیں کیا؟12مدنی کاموں میں شمولیت کی اِتنی کیوں ترغیب دِلائی جاتی ہے؟

حقیقت میں 12مدنی کام اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ  وَ  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی رِضا پانے والے مدنی کام ہیں،12مدنی کام جنّت کا حقدار بننے میں بہت معاون و مددگار ہیں، "12مدنی کام"اپنے ذاتی کِردارکونکھارنے کے بہترین مدنی نُسخے ہیں،"12مدنی کام"نمازِ باجماعت کا پابندبنانے والے  ہیں، "12مدنی کام"تِلاوتِ قرآن کرنے/سُننے  کی سعادتِ عظمیٰ عطا فرمانے والے ہیں ،"12مدنی کام"مساجدکی کم ہونے والی رونق کو بڑھانے کا ذریعہ ہیں،"12مدنی کام"تعلیمِ قرآن کی دولت سے مالامال کرنے والے ہیں،"12مدنی کام"صرف دُنیو ی کام کاج میں مصروف ہوکرزِندگی کے قِیمتی ایّام کوفضول گزارنے والوں کے لیے بیداری کا پیغام دینے والے ہیں،"12مدنی کام"گناہوں کی دلدل میں پھنس کرنیکیوں سے دُورہونےوالوں کے لیے،رحمتِ اِلٰہی کی طرف متوجہ کرنے والے ہیں،"12مدنی