Book Name:Fazilat ka Miyar Taqwa hay (Islamic Sisters)

میں ایک دُبلا پتلابے ریش و بے کشش لڑکاانتِہائی سادہ لباس میں ملبوس سب سے جُدا کھویا کھویا سا بیٹھا تھا۔کسی اسٹیشن پر ٹرین رُکی، صِرف دو مِنَٹ کا وقفہ تھا ،وہ لڑکا پلیٹ فارم پراُتر کر ایک بَینچ پر بیٹھ گیا۔ ہم سب نے نَمازِ عصر کی جماعت قائم کر لی، ابھی بمشکل ایک رَکْعت ہوئی تھی کہ سیٹی بج گئی لوگوں نے شور مچایا کہ گاڑی جا رہی ہے۔ سب نَماز توڑ کر ٹرین کی طرف لپکے تو وہ لڑکا کھڑا ہو گیا اور اُس نے مجھے اِشارےسے ڈانٹتے ہوئے نَماز قائم کرنے کا حکم صادِر کیا! ہم نے پھر جماعت قائم کرلی،حیرت انگیز طور پر ٹرین ٹھہری رہی ، نَماز سے فارِغ ہو کر ہم جُوں ہی سُوار ہوئے ، ٹرین چل پڑی اوروہ لڑکا اُسی بَینچ پر بیٹھا لا پروائی سے اِدھر اُدھر دیکھتا رہا۔ اِس سے مجھے اندازہ ہوا کہ وہ کوئی”مجذوب“ ہو گاجس نے ہمیں نَماز پڑھانے کیلئے اپنی رُوحانی طاقت سے ٹرین کو روک رکھا تھا۔(فیضانِ سُنت  ،ص۴۴۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنوں!عُموماً دیکھا گیا ہے کہ بڑی عمر والوں کے بجائے اگر کبھی کسی کم عمر اسلامی بہن کو کوئی  ذمہ داری سونپ دی جائے  مثلاً اسے مدرسہ یا جامعۃ کی ناظمہ(Organizer)بنا دیا جائے،مدرّسہ،مُعلمہ(Teacher)یامفتشہ(Checker)مُقررکردیا جائے، ذیلی،حلقے،علاقہ،ڈویژن یا کابینہ وغیرہ کی ذمہ داری سونپ دی جائے توآپس میں نااتفاقی اور لڑائی جھگڑا کروانے کیلئے  شیطان یہ وسوسہ ڈالتاہے کہ جب فُلاں فُلاں تجربے کار یا بڑی عُمر کی اسلامی بہن اس لائق تھی کہ اسے ذمہ داربنایا جاتا تو آخر ایسی کیا وجہ تھی کہ ایک کم عمر اسلامی بہن کو یہ ذمہ داری دی گئی ۔یاد رکھئے!مدنی ماحول سے دُور کرنے  کایہ زبردست شیطانی وار ہے شیطان ہرگز نہیں چاہتاکہ ہم مدنی ماحول میں رہتے ہوئے اپنی آخرت کا سامان اکٹھاکریں وہ توچاہتاکہ بس کسی طرح غیبت وچغلی ، بدگمانی اور مسلمانوں کی دل آزاریوں کے ذریعے مدنی ماحول سے دور کرکے گناہوں میں مبُتلا کردے ، ہمیں اس کے وار کو ناکام بنا تے ہوئے  یہ ذِہْن بنانا ہوگا کہ ہر صَحِیْحُ الْعَقِیْدہمُسلمان مجھ سے بہتر ہے جو بھی ہماری ذِمّہ