Book Name:Ashabe Khaf Ka Waqiya

شَیْئًا نَّعلَمُہٗ وَنَستَغْـفِـرُ کَ لِمَالَانَعْلَمُہٗ(’’اے اللہ عزوجل ہم تیری پناہ مانگتے ہیں اس سے کہ جان کر ہم تیرے ساتھ کسی چیز کو شریک کریں اور ہم اِس سے اِستغفار کرتے ہیں جس کو نہیں جانتے۔‘‘ ) (1)(4)بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی دِیْنِیْ بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی نَفْسِیْ وَوُلْدِیْ وَ اَھْلِیْ وَمَالِیْ۔(اللہ تعالٰی کے نام کی بَرَکت سے میرے دین، جَان،اولاد اوراہل و مال کی حفاظت ہو۔) صبح وشام 3،3بارپڑھئے، دین، ایمان، جان، مال،بچّے سب محفوظ رہیں۔ (2)(غروب آفتاب سے صبحِ صادِق تک رات اور آدھی رات ڈھلے سے سورج کی پہلی کرن چمکنے تک صبح ہے )

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں چاہئے کہ ایمان کی حفاظت کے لیے ایسی  بُری صحبت سے بچیں، جس سے بربادیِ ایمان کا اندیشہ ہو۔

دعوتِ اسلا می کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ تفسیر”صِراطُ الجِنان “ میں ہے:نیکوں اور نیکیوں سے محبت ایمان کی علامت ہے،جبکہ بُروں اوربُرائیوں سے محبت ایمان کی کمزوری کی علامت ہے،لہٰذا ہر شخص کو چاہئے کہ وہ اپنی ایمانی قوت کو اپنے قلبی مَیلان سے معلوم کرے،کیونکہ جن دِلوں میں فلموں،ڈراموں،بے حیائیوں اورگانوں کی محبت ہو،ان دلوں میں نماز،ذِکر،دُرود اورتلاوت کی محبت نہیں سما سکتی۔(تفسیر صراط الجنان،جلد1،ص168)

اللہعَزَّ  وَجَلَّ !ہماراایمان سلامت رکھے،ایمان کی سلامتی کے ساتھ خاتمہ بالخیرنصیب ہو،گنبدِ خضریٰ کے سائے تلے شہادت کی موت نصیب ہو،جنّت البقیع میں مدفن اورجنت الفردوس میں پیارے آقا،مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پڑوس میں جگہ نصیب ہو۔

مُسلماں ہے عطاؔر تیری عطا سے

ہو اِیمان پر خاتمہ یا اِلٰہی

(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص 105)

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ

[1]الملفوظ حصہ ۲ ص۲۳۴ حامد اینڈ کمپنی مرکز الاولیاء لاہور

2شجرہ قادِریہ رضویہ ص۱۲ مکتبۃ المدینہ بابُ المدینہ کراچی