Book Name:Ashabe Khaf Ka Waqiya

کرے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کی حاجت کو پورا فرمادے گا۔(1)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سنا آپ نے کہ اللہ والوں کے مزارات کی بھی کیا خوب بہاریں ہیں کہ یہاں آنے والا خالی دامن نہیں لوٹایا جاتا بلکہ مَن کی مرادیں پاتا ہے،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی بزرگوں کی محبت  وعقیدت بڑھانے کے لئے شریعت کے دائرےمیں رہ کروقتاً فوقتاً ان کے مزارات کی حاضری اور ان کے عُرس میں شرکت کا اہتمام کیا کریں ،عُرس کے موقع پرنیکی کی دعوت کو عام کرنے کی نیّت سے خوب تقسیمِ رسائل کی ترکیب کی جائے،زائرین کونمازکی پابندی کی تلقین کی جائے،مدنی انعامات پر عمل کرنے اور مدنی قافلوں میں سفرکرنے کے لیے اِنفرادی کوشش کا سلسلہ کیا جائے،مسجد و فِنائے مسجد کے علاوہ جہاں ممکن ہومدنی چینل کے ذریعے مدنی مذاکرہ دیکھنے/دِکھانے کاباقاعدہ اِہتمام کیا جائے،ہفتہ واراجتماع کے دن قریبی ہفتہ واراجتماع میں شرکت کی دعوت دی جائے۔"مدنی تربیت گاہ"قائم کرکے عاشقانِ رسول کو فرض علوم، سُنّتیں و آداب سکھانے کی کوشش کی جائے۔

کتاب ” فیضانِ مزاراتِ اولیاء“  کا تعارُف

اولیائے کرام رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  کی شان و عظمت اور ان کے مزارات پر حاضری کی مزید برکتیں جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 138 صفحات پر مشتمل کتاب” فیضانِ مزاراتِ اولیا“ کا مطالعہ فرمائیے،یہ کتاب عارف بِاللہ امام عبدُ الغنی بن اسماعیل نابُلُسِی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی عربی کتاب کا اُردو زبان میں ترجمہ ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس کتاب میں فضائلِ اولیا پر مشتمل آیات، احادیث کے علاوہ ولایت،کرامت اور اولیا کی اقسام،ان سے متعلق اہم اُمور،قبروں کے مختلف احوال،جعلی پیروں

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ

[1] مناقب معروف الکرخی ،الباب السابع والعشرون فی  ذکر فضیلۃ زیارۃ قبرہ الخ ،ص۲۰۰