Book Name:Ashabe Khaf Ka Waqiya

اور مطلع ہونا۔چلنے سے مراد ہے ان میں مشغول ہونا مگر معمولی طور پر۔اور دوڑنے سے مراد ہے،ان میں خوب مشغول ہونا ۔(مراٰۃ المناجیح،۷/۱۹۵،مختصراَََ)

آج بھی نئے نئے  فتنے سَر اُٹھارہے ہیں،لہٰذا ہمیں  چاہئے کہ ہم ہر وقت اپنے اِیمان کی حفاظت کی فکر میں مشغول رہیں،نیز فتنوں سے حفاظت اورسلامتیِ ایمان کے لئے اِصلاحِ اُمّت کی کوششوں میں مصروف تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہیں،روزانہ مدنی انعامات کا رسالہ پُر کریں اور ہر ماہ کم ازکم 3دن کے مدنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنالیں،اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کی برکت سے پابندِ سنت بننے،گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنے گا۔

ایمان کی حفاظت اوراِیمان پر خاتمہ بالخیر کے لیےمخصوص اوراد  و  وظائف پڑھنے کا معمول بنائیں،آئیے حفاظتِ ایمان سے متعلق چند اَوراد و وظائف سُنتے ہیں۔چنانچہ

ایمان پر خاتمہ کے 4 اوراد

    ایک شخص بارگاہِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  میں حاضِر ہوکر ایمان پر خاتِمہ بالخیر کیلئے دعا کا طالِب ہوا تو آپ  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے  اُس کیلئے دعاء فرمائی اورارشاد فرمایا:

 (1)(روزانہ) 41بار صبح کو یَا حَیُّ یَا قَیَّوْمُ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ۔  (اے ہمیشہ زندہ رہنے والے! اے ہمیشہ قائم رہنے والے! کوئی معبود نہیں مگر تُو۔)اوّل و آخِر دُرُود شریف نیز(2)سوتے وَقت اپنے سب اَوراد کے بعدسُورۂ کافرون  روزانہ پڑھ لیا کیجئے، اس کے بعد کلام وغیرہ نہ کیجئے، ہاں اگر ضَرورت ہو تو کلام کرنے کے بعد پھر سُورۂ کافرون تلاوت کر لیں کہ خاتِمہ اِسی پر ہو اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ خاتِمہ ایمان پرہو گا ۔ اور (3)تین(3) بار صبح اور تین(3) بار شام اس دُعاء کا وِرد رکھیں : اَللّٰھُمَّ اِنَّانَعُوْذُبِکَ مِنْ اَنْ نُّشْرِکَ بِکَ