Book Name:Yazeed ka bura kirdar

ہائے! نافرمانیاں بدکاریاں بے باکیاں

 

آہ! نامے میں گُناہوں کی بڑی بھر مار ہے

چُھپ کے لوگوں سے گناہوں کا رہا ہے سلسلہ

 

تیرے آگے یاخدا ہر جُرم کا اظہار ہے

زندگی کی شام ڈھلتی جا رہی ہے ہائے نفس!

 

گرم روز و شب گُناہوں کاہی بس بازار ہے

بندۂ بدکار ہوں بے حد ذلیل و خوار ہوں

 

مغفرت فرما الٰہی! تُو بڑا غفار ہے

(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص478)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کا خُلاصہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج ہم نے یزیدِ پلید  کے بُرے کردار کے حوالے سے بیان سُنا ، یہ  ایک بے نقاب  حقیقت ہے کہ یزیدِپلید  ایک ظالم ، جابِر، بے باک و بے حِس اور ایک بد کردار انسان تھا ،جس  نے کئی  گُناہوں بھری خُرافات  مثلاًشراب نوشی ، سُود ، گانے باجے ،جانوروں کو آپس میں لڑانے وغیرہ جیسے گناہوں کو عام کیا،یہ بدبخت سِرے سےنماز نہ پڑھتا اور اگرپڑھتا بھی تو وقت گُزار کر پڑھتا۔

 ہمیں خودبھی اور اپنی آنے والی نسلوں کوبھی يزيدپلید میں پائی جانے والی  اِن تمام خُرافات سے  بچانے كيلئے، ان بُرائیوں کا عملی بائیکاٹ کرناچاہیے  اور اپنے آپ کو دنیا کی محبت  اور گُناہوں سے دُور رکھناچاہیے ۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   ہمیں دنیا کی محبت اور مال ودولت کی حرص سے محفوظ فرمائے اور ہمارے دلوں کوراکبِ دوشِ مصطفےٰ،جگر گوشۂ مُرتضیٰ،دَلبندِ فاطمہ،سلطانِ کربلا،سَیِّدُالشُّہَدَاء ،اِمامِ عالی مقام،اِمامِ عرش مقام،اِمامِ ہُمام،اِمامِ تِشنہ کام ،شہزادۂ کونین،حضرتسَیِّدُناامام حسین  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی محبت سے آباد فرمائے اور اُن کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا  فرمائے ۔

 اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ