Book Name:Yazeed ka bura kirdar

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہم چاہتے ہیں کہ دوا بھی نہ کھائیں اور مرض سے شِفا بھی مل جائے ،مانا کہ مُعاشی خوشحالی کے لئے پورے مُعاشرے کو سُود اور دیگر بُرائیوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے مگر یاد رکھیں!مُعاشرہ فرد سے بنتا ہے، جب تک ہم اپنی اصلاح کی کوشش نہیں کریں گے، سارے مُعاشرے کی اصلاح کیسے ہوگی؟۔ آئیےاب سُود کی مذمّت پر  چند روایات سُنتے ہیں۔

1.    سُود (کا گناہ) ستّر (70)حصّہ ہے، ان میں سب سے کم درجہ یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی ماں سے زِنا کرے۔( سنن ابن ماجۃ ،ابواب التجارات ، باب التغلیظ فی الربا ،۳/۷۲،الحدیث: ۲۲۷۴)

2.    (ظاہری طور پر)سُود اگرچہ زیادہ ہی ہو، آخرِکاراس کا اَنْجام کمی پر ہوتا ہے۔( المسند للامام احمد بن حنبل ، مسند عبداللہ بن مسعود ، الحدیث: 4026، ج2،ص 109)

3.    قیامت کے دن سُود خور کو اس حال میں اُٹھایا جائے گا کہ وہ دِیوانہ و مَخْبُوطُ الْحَوَاس(گھبرایا ہوا) ہو گا۔(المعجم الکبیر، عوف بن مالک، الحدیث:110، ج18، ص60)

4.    جس قوم میں سُود پھیلتا ہے اس قوم میں پاگل پن پھیلتا ہے۔( کتاب الکبائر للذھبی، الکبیرۃ الثانیۃ عشرۃ، ص 70)

فرمانِ مصطفے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:شبِ معراج میں ایک ایسی قوم کے پاس سےگزرا، جن کے پیٹ کمروں کی طرح (بڑے بڑے)تھے، جن میں سانپ پیٹوں کے باہر سے دیکھے جا رہے تھے۔ میں نے جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام سے پوچھا:یہ کون لوگ ہیں؟اُنہوں نے عرض کی:یہ سُود خور ہیں۔‘‘ (سنن ابن ماجہ، کتاب التجارات، باب التغلیظ فی الربا، الحدیث:2273،ج3،ص71)

رسالہ" سُود اور اس کا علاج  "کاتعارف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج ہمارے پیٹ میں اگر معمولی سا کِیڑا چلا جائے، تو طبیعت میں عجیب سی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔ قیامت کا یہ سخت عذاب کیسے برداشت کریں گے؟ سُود کھانے والے