Book Name:Yazeed ka bura kirdar

بھاگنے والے سایہ کو پکڑنے کی کوشش کرے بھی تو ناکام ہو گا۔ (فیض القدیر،۳/۶۶۶ تحت الحدیث:۴۱۱۴)

دولتِ دُنیا سے بے رغبت مجھے کر دیجئے

میری حاجت سے مجھے زائد نہ کرنا مالدار

                                                                                                   (وسائلِ بخشش ص۲۱۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مفتی ِ دعوتِ اسلامی کے اَوصاف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ حقیقت ہے  کہ جو دُنیا کے پیچھے بھاگتاہے تو دُنیا اسے اپنے پیچھے بھگاتی ہے اور وہ دُنیا کی مَحَبَّت میں سَرکَش ونافرمان ہوکر  دِھیرے دِھیرے دِین سے دُور ہوتاچلاجاتاہے اور جو خوش نصیب  دُنیا سےبے رغبتی اِخْتیارکرتاہے تو دُنیا خود اس کے قدموں میں چلی آتی ہے ۔اگر ہم دُنیاکی مَحَبَّت سے پیچھا چُھڑاکر فکرِآخرت پیداکرناچاہتے ہیں تو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ  ہو جائیں،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کی برکت سے شریعت وسُنَّت کے مُطابق عمل کرنے کی سعادت نصیب ہوگی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ   دعوتِ  اسلامی کے مدنی ماحول سے مُتَّقِی و پرہیز گار ،اچھی عادات وکردار کے حامل بے شُمار اسلامی بھائی وابستہ  ہیں ، انہی میں سے ایک مرحوم مُفتی ِ دعوت ِ اسلامی الحافظ القاری الحاج محمد فاروق العطاری المدنی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  بھی ہیں ، جو بہت ہی اعلی اَوْصاف کےمالک تھے،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ خوف ِ خدا وعشق ِ رسول ركھنے والے،دُنیا سے بے رغبت،قَناعت پسند اورمُصیبت پر صبر کرنے والے،بکثرت مُطالعہ کرنے والے،تلاوت ِ قرآن کا ذَوق رکھنے والے،عاجزی و اِنکساری كے پیکر تھے، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرائض و واجبات کے ساتھ ساتھ سُنَّتوں  اور مُسْتَحَبَّات پرعمل كرنے والے  ،حُسن ِ اَخْلاق سے پیش آنے والے،وَقْت كے قدر دان، اچھے مُدَرِّس اور بہترین امام تھے،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نیکی کی دعوت دینے ،مدنی قافلوں میں سفرکرنے اور مدنی مرکز کی اطاعت کرنے