Book Name:Yazeed ka bura kirdar

گا،نَماز سے گُناہ جھڑتے ہیں،ایک نَماز پچھلی نَماز کے دوران ہونے والے گناہوں کو دھو ڈالتی ہے،نمازی خَیْر میں رات گُزارتا ہے،نمَازبُرائیوں کو مِٹا دیتی ہے ۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ہمیں بھی  روزانہ پانچوں نمازیں مسجد کی پہلی صف میں تکبیرِاُولی کے ساتھ  اداکرنے کی توفیق عطا فرمائے اور نفل نمازوں کی سعادت بھی نصیب فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

دیدارِ حَق دِکھائے گی اے بھائیو! نماز

جنّت تمہیں دِلائے گی اے بھائیو! نماز

جنَّت میں نَرْم نَرْم بچھونوں کے تَخْت پر

آرام سے سُلائے گی اے بھائیو! نماز

فاقے سے مُفْلسی سے جہنّم کی آگ سے

سب سے تمہیں بچائے گی اے بھائیو! نماز

پڑھ کرنماز ساتھ لو سامانِ آخرت

محشر میں کام آئے گی اے بھائیو! نماز

بات  اعظمیؔ  کی مانو نہ چھوڑو کبھی نماز

اللہ سے مِلائے گی اے بھائیو! نماز

صَلُّوْا عَلَی ا لْحَبِیْب    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ابھی ہم نے بالخصوص اُن گناہوں کی مذمّت اور ان کے نُقصانات سُنے ،جن کو یزیدِ پلید نے عام کیا۔یادرکھئے! گناہ چاہے  چھوٹاہو یابڑا،اس میں نقصان ہی نقصان ہے اور گناہوں میں کس قدر نُحُوست ہے، اس کی تباہی وبربادی کا اندازہ اس روایت سے لگائیے،چنانچہ

امیرُ المؤمنین حضرت سَیِّدُنا عمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا کہ تم اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے اس فرمان (پارہ8،سورۂ اَنعام،آیت نمبر:160)سے ہرگز دھوکے میں نہ پڑنا:

مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ عَشْرُ اَمْثَالِهَاۚ-وَ مَنْ جَآءَ بِالسَّیِّئَةِ فَلَا یُجْزٰۤى اِلَّا مِثْلَهَا (پ۸،الانعام: ۱۶۰)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:جو ایک نیکی لائے تو اس کے لئے اس جیسی دس ہیں اورجو برائی لائے تو اسے بدلہ نہ ملے گا مگر اس کے برابر۔