Book Name:Meraj e Mustafa ki Hikmatain

مُعجِزہ اور اللہ  تَعَالٰی کی عظیم نعمت ہے اوراس سے حُضُور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا وہ کمالِ قُرب ظاہر ہوتا ہے جو مخلوقِ الٰہی میں آپ کے سوا کسی کو مُیسَّر نہیں۔مِعْراج شریف بحالتِ بیداری جسم ورُوح دونوں کے ساتھ واقع ہوئی، یہی جمہور(یعنی اکثر) اَہلِ اِسلام کا عَقیدہ ہےاور اَصحابِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی کثیر جماعتیں اورحُضُور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے جَلِیْلُ الْقَدرصحابہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم اجمعیناسی کے ماننے والےہیں۔(خزائن العرفان ،ص۵۲۵)

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہر شے پر قادر ہے!

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہتَعَالٰی نے آج کی رات کے اس عَظیم واقعہ کوقرآنِ پاک میں لَفْظِ ”سُبْحٰنَ“سےشُروع فرمایا ہے ،جس سے مُراد اللہ تَعَالٰی کی پاکی  اور ذات ِباری تَعَالٰی کا ہر عَیْب ونَقْص سے پاک ہونا ہے ۔اس میں حکمت یہ ہے کہ مِعْراجِ جسمانی کی بنا پرمُنکرین کی طرف سے جس قدر اِعتراضات ہوسکتے تھے،ان سب کا جواب ہوجائے۔مثلاً حُضُور نبیِّ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا جسمِ اَقدس کے ساتھ بَیْتُ الْمَقْدس یا آسمانوں پر تشریف لے جانا اور وہاں سے” ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰىۙ(۸) (قربِ خداوندی  )کی منزل تک پہنچ کر تھوڑی سی دیرمیں واپس تشریف لے آنا منکرین کے نزدیک نامُمْکِن اور مُحال تھا۔اللہ تَعَالٰی نے لَفْظِ ”سُبْحٰنَ“فرما کریہ ظاہر فرمادیا کہ یہ تمام کام میرے لئے بھی نامُمکن اور مُحال ہوں تویہ میری عاجزی اور کمزوری ہوگی اور کمزوری ایک عیب ہے اورمیں ہر عیب سے پاک ہوں ۔ (مقالاتِ کاظمی، حصہ اول، ص۱۲۳)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حُضُورفَخرِمَوجُودات،سیّدِکائناتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےاس عَظِیمُ الشَّان مُعْجِزے  پربے جا اِعتراضات کرنا کوئی نئی بات نہیں بلکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دَورِ مُبارَک سے اب تک  بہت سے  ناسمجھ اورحقیقت سے نا آشنا لوگ اس عظیم مُعْجِزے  کا