Book Name:Meraj e Mustafa ki Hikmatain

مجلس تربیتی  اعتکاف !

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!دیکھا آ پ نے  دَورانِ اِعْتکاف نیکیاں کرنے کے کس قدر مَواقع ملتے ہیں۔ہمیں بھی ہر سال نہ سہی کم اَزْکم زندَگی میں ایک بار اِس اَدائے مصطَفٰےکو اَدا کرتے ہوئے پُورے ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک کا اِعْتِکاف کرہی لینا چاہیے اوردوسروں کو بھی اس کی ترغیب دِلانی چاہیے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوت ِ اسلامی کے تحت  رَمَضانُ الْمُبارَک میں اعتکاف کے نظام کو مُنَظَّم کرنے کیلئےایک شعبہ’’مجلس اعتکاف‘‘بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مجلس اعتکاف کے تحت نہ صرف پاکستان بلکہ دُنیا کے مختلف ممالک کی سینکڑوں مساجِد میں پورے ماہِ رَمَضانُ المبارَک اور آخِری عَشرہ میں اِجْتِمَاعی اِعْتِکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اِن میں ہزارہا اسلامی بھائی مُعْتَکِف ہوکرپنج وقتہ نماز باجماعت  اَدا کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر نفل عبادات کی  سعادت  بھی پاتے ہیں، اس کے علاوہ اعتکاف میں  وُضو وغسل ،نماز و روزہ اور دیگر شرعی مسائل  بھی سکھائے جاتے ہیں اورروزانہ بعدِ ظہر وبعدِ تراویح2 مدنی مُذاکروں کے ذریعے شیخِ طریقت ،امیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے کئے  گئے سُوالات کے دِلچسپ  اور علم وحکمت سے بھرپُور جوابات سےمعلومات کا ڈھیروں خزانہ  بھی ہاتھ آتا ہے۔نیز کئی مُعْتَکِفِین رَمَضانُ المبارَک  ختم ہونے پر چاند رات ہی سے عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں کی تربیَت کے مَدَنی قافلوں کے مُسافِر بن جاتے ہیں ۔

رحمتِ حق سے دامن تم آکر بھرو

مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

سُنَّتیں سیکھنے کے لیے آؤ تم

مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

فضلِ ربّ سے گناہوں کی کالک دُھلے