Book Name:Meraj e Mustafa ki Hikmatain

مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

نیکیوں کا تمہیں خوب جذبہ ملے

مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

بھائی گر چاہتے ہو ”نَمازیں پڑھوں“

مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

نیکیوںمیں تمنّا ہے ”آگے بڑھوں“

مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

تم کو راحت کی نعمت اگر چاہئے

مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص640)

مدنی عطیات کی ترغیب

دعوتِ اسلامی تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ہے،جس کا مدنی پیغام اب تک کم و بیش200ممالک میں پہنچ چکا ہے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی خدمتِ دِین کے تقریباً 102شعبہ جات میں مدنی کام کر رہی ہے،صرف جامعۃ المدینہ(للبنین و للبنات)،مدرسۃ المدینہ(للبنین و للبنات) ، مدرسۃ المدینہ آن لائن(للبنین و للبنات) اورمدنی چینل کے سالانہ اخراجات کروڑوں نہیں اربوں روپے میں ہیں،دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے لیے زکوٰۃ ، صدقات،مدنی عطیات دینے کے ساتھ ساتھ اپنے رِشتے داروں،پڑوسیوں،دوستوں پر اِنفرادی کوشش کرکے انہیں بھی راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل بتا کر مدنی عطیات جمع کیجئے۔فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:صدقہ بُرائی کے 70دروازے بند کرتا ہے،فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:صدقہ بُری موت کو روکتا ہے۔

لنگرِ رضویہ میں حصہ لیجئے: