Book Name:Meraj e Mustafa ki Hikmatain

          لہٰذا حلال روزی کمائیے ،پنج وقتہ نمازِ باجماعت کی عادت بنائیے،دونوں جہاں میں  کامیابی نصیب ہوگی ۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ

اے عاشقانِ مصطفیٰ!ہاتھوں ہاتھ سچّا عہد کیجئے کہ آیندہ ہم کبھی کسی کی غیبت نہیں کریں گے، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ ،اب کوئی نماز قضا نہیں ہوگی اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ ،ماں باپ کا دِل نہیں دُکھائیں گے اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ ،کسی کا بھی مال ناحق نہیں کھائیں گے اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ ۔جوصاحبِ نصاب ہیں نیّت کریں کہ پوری پوری زکوٰۃ ادا کریں گے۔ اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ

اعتکاف کی ترغیب :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!گُناہوں سے  بچنے کا ایک  بہترین ذریعہ دعوتِ اسلا می کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونا ،ہرماہ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر،مدنی انعامات پرعمل اور دعوتِ اسلامی کے تحت پورے ماہِ رمضان یا آخری عشرے کے اعتکاف میں شرکت کرنا بھی ہے ۔عاشقانِ رمضان کیلئے خوشخبری کہ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک کی آمدآمدہے اور اس ماہ ِمُبارَک کی برکتوں کے تو کیا کہنے ! اس ماہ میں عبادت وتلاوت اورذِکْر ودُرُود کی کثرت کرکے اپنے نامَۂ اعمال میں کثیر نیکیاں لکھوانے کے مَواقع بہت بڑھ جاتے ہیں۔ہمیں بھی چاہیے کہ گُناہوں سے خُود کو بچانے اورشب وروز  نیکیوں میں بسر کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کےتحت پورے ماہِ رمضان کے اِعْتکاف میں شرکت کی نہ صرف خود نِیَّت کریں بلکہ دیگر اسلامی بھائیوں پربھی  اِنْفرادی کوشش  کرکے انہیں بھی تیار کریں ۔ فرمانِ مُصطَفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے :مَنِِ اعْتَکَفَ اِیْمانًا وَّاِحْتِسَابًا غُفِرَلَہ مَاتَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖیعنی جس شخص نے ایمان کے ساتھ ثواب حاصل کرنے کی نیَّت سے اعتِکاف کیا ،اس کے پچھلے تمام گُناہ بخش دئیے جائیں گے۔'' (جامع صغیر ص۵۱۶الحدیث۸۴۸۰)