Book Name:Siddiq-e-Akbar رضی اللہ تعالٰی عنہ ka ishq-e-Rasool

بات چیت کرنے کی سنتیں اور آداب

آئیے!شیخ طریقت، امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے رسالے”101 مدنی پھول“ سے بات چیت کرنے کی چند سنتیں و آداب سنتے ہیں:

پہلے دو فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ ہوں: ٭جو چُپ رہا اُس نے نَجات پائی۔ ([1])٭ہر اس شخص پر جنّت کا داخلہ حرام ہے کہ جو بے حیائی کی بات  کہتاہے ۔([2])مسکرا کر اور خندہ پیشانی سے بات چیت کیجئے۔٭مسلمانوں کی دلجوئی کی نیّت سے چھوٹوں کے ساتھ مُشفِقانہ اور بڑو ں کے ساتھ مُؤدَّ با نہ لہجہ رکھئے،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ ثواب کمانے کے ساتھ ساتھ دو نوں کے نزدیک آپ مُعزَّز رہیں گے۔٭چِلاّ چِلاّ کر بات کرنا جیسا کہ آجکل بے تکلُّفی میں اکثردوست آپس میں کرتے ہیں سنّت نہیں۔٭چاہے ایک دن کا بچّہ ہو اچّھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اُس سے بھی آپ جناب سے گفتگو کی عادت بنایئے آپ کے اخلاق بھی اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ عمدہ ہوں گے اور بچّہ بھی آداب سیکھے گا۔ ٭بات چیت کرتے وقت پردے کی جگہ ہاتھ لگانا،انگلیوں کے ذَرِیعے بدن کا میل چُھڑانا، دوسروں کے سامنے با ربار ناک کوچھونا،ناک یا کان میں انگلی ڈالنا ،تھوکتے رہنا اچھی بات نہیں ، اس سے دو سرو ں کوگِھن آتی ہے۔

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ 16(312صفحات) نیز 120 صفْحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آداب“ھدِيَّةً طَلَب کیجئے اور بغور اس کا مطالَعَہ فرمائیے۔سنّتوں کی تربِیَت کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔

علم حاصل کرو، جہل زائل کرو                       پاؤ گے راحتیں، قافلے میں چلو

 

 


 

 



[1]ترمذی،کتاب صفۃ القیامۃ،باب(ت:۱۱۵)،۴/۲۲۵،حدیث: ۲۵۰۹

2… موسوعۃلابن ابی الدنیا،کتاب الصمت …الخ،ذم الفحش والبذاء،۷/۲۰۴،رقم:۳۲۵