Book Name:Gunahon ki Nahusat Ma Ramadan main gunah karnay ki sazain

ثواب فَرض کے برابر اور فَرض کا ثواب سَتّر(70) فرض کے برابر کردیا جاتا ہے  اور اسی طرح اس مہینے میں روزہ اِفْطار کروانے والوں کی مَغْفِرت بھی کردی جاتی ہے اورمُومن کا رِزْق بھی بڑھا دیا جاتا ہے ،اس کے علاوہ اوربے شُمار رحمتیں اور بَرکتیں اس مُبارَک مہینے میں حاصل ہوتی ہیں، لہٰذا ہمیں بھی چاہیے  کہ ہم اس مُقَدَّس مہینے میں خُوب دِل کھول کر صَدَقہ وخَیْرات کیا کریں اور زِیادہ سے زِیادہ عبادات بجالائیں، خُصُوصاً کلِمہ شریف زِیادہ تعداد میں پڑھ کر اوربار بار اِسْتِغفار یعنی خُوب توبہ کے ذَرِیعے اللہ  تَعالٰیکو راضی کرنے کی سَعی کرنی چاہیے۔اللہ تَعالٰیسے جَنَّت میں داخِلہ اورجہنَّم سے پناہ کی بَہُت زِیادہ اِلْتِجائیں کرنی چاہئیں۔کاش!ہم گُنہگاروں کو بَطُفیلِ ماہِ رَمَضان،سَرورِ کَون ومَکان،مکّی مَدَنی سُلطان،رَحمتِ عالمیان ،محبوبِ رحمٰن عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے جہنَّم سے رِہائی کا پَروانہ مِل جائے ۔امامِ اہلسُنَّت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن بارگاہِ رِسَالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میں عرض کرتے ہیں:

تمنّا ہے فرمائیے روزِ محشر

یہ تیری رِہائی کی چِٹھی ملی ہے

(حدائقِ  بخشش، ص۱۸۸)(فیضانِ سنت ،ص:۸۶۷)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمارے اَسْلافِ کرام (رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلام) کا یہ مُبارَک مَعْمول تھا کہ جب رَمَضانُ الْمُبارَک کا پیارا سامہینا تشریف لاتا تو ا س کے اِسْتِقْبال کے لئے  خُوب دُھوم دَھام سے تیاری کرتے اور اس کی آمد سے خُوش ہوا کرتے تھے، کیونکہ یہ وہ مُبارَک مہینہ ہے کہ اس کے اِسْتقبال کی تیاری صِرْف ہم ہی نہیں کرتے بلکہ رَمَضانُ الْمبارَک کے اِسْتِقبال کیلئے توساراسال جَنّت کو بھی سَجایا جاتا ہے ۔ چُنانچِہ حضرت سَیِدُنا عبدُاللہابنِ عُمَر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ تاجدارِ مدینہ، سُرورِ قَلْب وسینہ ،فیض گنجینہ،صاحِبِ مُعطَّر پسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ عالیشان ہے ، ''بے شک جَنّت اِبْتِدائی سال سے آئندہ سال تک رَمَضانُ الْمُبارَک کے لئے سَجائی جاتی ہےاورفرمایا رَمَضان