Book Name:Gunahon ki Nahusat Ma Ramadan main gunah karnay ki sazain

٭ نیکی کا حکم دوں گا اوربُرائی سے مَنْع کروں گا ٭اَشْعار پڑھتے نیز عَرَبی، اَنگریزی اور مُشْکِل اَلْفَاظ بولتے وَقْت دل کے اِخْلَاص پر تَوَجُّہ رکھوں گایعنی اپنی عِلْمیَّت کی دھاک بِٹھانی مَقْصُود ہوئی تو بولنے سے بچوں گا ٭مَدَنی قافلے، مَدَنی انعامات ، نیز عَلاقائی دَوْرَہ، برائے نیکی کی دعوت وغیرہ کی رَغْبَت دِلاؤں گا٭قَہْقَہہ لگانے اور لگوانے سے بچوں گا٭نظر کی حِفَاظَت کا ذِہْن بنانے کی خاطِر حتَّی الْاِمْکان نگاہیں نیچی رکھوں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا بیانِ جنَّت نِشان:

حضرتِ سَیِّدُناسَلمان فارسیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ'' محبوبِ رَحْمٰن،سرورِذیشان، رَحمتِ عالمیان ، مَکّی مَدَنی سُلْطان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ماہِ شَعْبان کےآخِری دن بیان فرمایا: ''اے لوگو!تمہارے پاس عظمت والا، بَرَکت والا مہینہ آیا،وہ مہینہ جس میں ایک رات (ایسی بھی ہے جو ) ہزار مہینوں سے بہترہے،اِس (ماہِ مُبارَک ) کے روزے ،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے فَرض کیے اوراِس کی رات میں قِیام تَطَوُّع (یعنی سُنَّت) ہے، جو اِس میں نیکی کا کام کرے تو ایسا ہے جیسے اورکسی مہینے میں فَرض اَدا کیا اوراس میں جس نے فَرض اَدا کیا تَو ایسا ہے جیسے اور دِنوں میں ستّر(70) فَرض اَدا کیے۔یہ مہینہ صَبْر کا ہے اور صَبْرکا ثواب جَنَّت ہے اور یہ مہینہ مُؤَاسات(یعنی غمخواری اور بَھلائی ) کاہے اور اس مہینے میں مُومِن کا رِزْق بڑھایا جاتا ہے۔جو اِس میں روزہ دار کو اِفْطا رکرائے، اُس کے گُناہوں کے لئے مَغْفِرت ہے اوراُس کی گردن آگ سے آزاد کردی جائے گی اور اِس اِفْطار کرانے والے کو وَیسا ہی ثواب مِلے گا جیسا روزہ رکھنے والے کو ملے گا۔بغیر اِس کے کہ اُس کے اَجْر میں کچھ کمی ہو۔''ہم نے عرض کی، یارَسُوْلَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ہم میں سے ہرشَخص وہ چیز نہیں پاتا جس سے روزہ اِفْطار کروائے۔آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے