Book Name:Gunahon ki Nahusat Ma Ramadan main gunah karnay ki sazain

ساتھ قرآن پڑھنا سکھایا جاتا ہے، پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مقبول دعائیں، نماز کی شرائط و فرائض اور مفسدات وغیرہ بھی سکھائے جاتے ہیں، مرحبا! ظہر کے بعد اور بعدِ تراویح علمِ دین کے رنگ برنگے مہکے مہکے مدنی پھول عطا ہوتے ہیں، امیرِ اہلسنّت کی جانب سے مدنی مذاکروں کی صورت میں، اللہ اللہ روزانہ مناجاتِ افطار میں عاشقانِ رسول، عاشقانِ رمضان کی پُرسوز اور رِقّت انگیز دعاؤں میں شمولیت کا موقع بھی ملتا ہے، اگر پورا ہی رمضان مسجد میں گزاریں تو کیا ہی بات ہے، اگر ایسا نہیں کر سکتے تو کم از کم آخری عشرۂ رمضان کی ترکیب تو بنا ہی لیجئے۔

رحمتِ حق سے دامن تم آکر بھرو

مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

سنتیں سیکھنے کے لیے آؤ تم

مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب!                                                                                   صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اِعتِکاف کی بَرَکَت سے سارا خاندان مسلمان ہوگیا

 

    ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ کَلیان(مہارا شٹر، الھند)کی میمن مسجد میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کی جانب سے رَمَضانُ المُبارَک ( ۴۲۶ا ؁ ھ۔2005)میں ہونے والے اجتِماعی اِعتکاف میں ایک نَو مسلم نے (جو کہ کچھ عرصہ قبل ایک مبلِّغِ دعوت اسلامی کے ہاتھوں مسلمان ہوئے تھے)اِعتِکاف کی سعادت حاصل کی۔سنّتوں بھرے بیانات ، کیسیٹ اجتماعات اور سنّتوں بھرے حلقوں نے اُن پر خوب مَدَنی رنگ چڑھایااِعتِکاف کی بَرَکت سے دین کی تبلیغ کے عظیم جذبے کا روشن چراغ ان کے ہاتھوں میں آگیا چُونکہ ان کے گھر کے دیگر اَفراد ابھی تک کُفْر کی اَندھیری وادِیوں میں بھٹک رہے تھے چُنانچِہ اِعتِکاف سے فارِغ ہوتے ہی