Book Name:Gunahon ki Nahusat Ma Ramadan main gunah karnay ki sazain

مرتبہ ہے ! جب وہ چلا گیا توسرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: یہ جب مجھ پر دُرُود پاک پڑھتا ہے تو یوں پڑھتا ہے ۔(اَلْقَوْلُ الْبَدِیْع ص١٢٥)

(6)دُرُودِ شَفَاعت

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنۡزِلۡہُ الۡمَقۡعَدَ الۡمُقَرَّبَ عِنۡدَکَ یَوۡمَ الۡقِیَامَۃِ

شافِعِ اُمَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ مُعظم ہے:جو شخص یوں دُرودِ پاک پڑھے،اُس کے لیے میری شفاعت واجب ہو جاتی ہے۔( الترغیب والترہیب ج۲ص۳۲۹،حدیث ۳۱)

(1)ایک ہزار د ن کی نیکیاں

جَزَی اللّٰہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَا ھُوَ اَھْلُہٗ

حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما  سے روایت ہے کہ سرکارِمدینہ  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا :اس دُرُود پاک کوپڑھنے والے کیلئے ستر فرشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔ (مَجْمَعُ الزَّوَائِد ج١٠ ص٢٥٤ حدیث ١٧٣٠٥)

(2)ہر رات عبادت میں گزارنے کا آسان نسخہ

غَرائِبُ الْقُراٰن ص187پرایک رِوایَت نَقل کی گئی ہے کہ جو شخص رات میں یہ دُعاء3 مرتبہ پڑھ لے گا تو اُس نے گویا شَبِ قَدْر کو پالیا۔لہٰذا ہررات اِس دُعاء کو پڑھ لینا چاہیئے۔

                دُعا یہ ہے:لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم۔

(یعنی خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے)(فیضانِ سُنّت ج اوّل، ص 1163، 1164)