Book Name:Gunahon ki Nahusat Ma Ramadan main gunah karnay ki sazain

(500) سال تک چلتارہے ۔ ''(شعب الایمان ، فضائل شہررمضان، باب فی الصیام ،رقم ۳۶۳۵ ،ج ۳، ص ۳۱۴)

بھائیو! بہنو!گُناہوں سے سبھی تَوْبہ کرو

خُلد کے دَر کھل گئے ہیں داخلہ آسان ہے

(وسائلِ بخشش، ۷۰۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک کی کیسی کیسی بَرکتیں ہیں بلکہ یہ مہینا خُود ہی سَراپا بَرَکت ہے کہ رَمَضا ن کی پہلی رات آنے پرآسمانوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اورآخری رات تک ان میں سے کوئی دروازہ بند نہیں کیا جا تا،توجب پہلی رات پراس قَدر اِنْعامات و اِکْرامات کی نَویدیں(یعنی خوشخبریاں) ہیں تو پھر پُورے مہینے کی رَحْمتوں ،فضیلتوں اور بَرَکتوں کا اَندازہ کون کرسکتا ہےاور چُونکہ اس ماہ میں شَیاطین کو قَیْد کردیا جاتا ہے اس لئے نیکیاں کرنا اور بھی زِیادہ آسان ہو جاتا ہے، لیکن اگر پھر بھی کوئی نیکیاں نہ کرےاور عِبادت میں سُستی کرے  تویہ بہت ہی زِیادہ اَفسوس کی بات ہے ،اس لئے ہمیں چاہیے کہ اس مہینےکی قَدر کریں ،خُود بھی نیکیاں کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دِلائیں  کہ اس جیسا مُبارَک مہینہ کوئی اورنہیں چُنانچہ اس مہینے کے حوالے سے شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسُنَّت، بانئ دعوتِ اسلامی حضرت ِ علامہ مولانا ابُو بلا ل محمدالیاس عطارقادری رضوی ضیائی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے"فیضانِ رَمَضان" میں جو خُصُوصیات بیان فرمائی ہیں، آئیے!ان میں سے چند سُنتے ہیں،چُنانچہ

مہینوں میں صِرف ماہِ رَمَضان کا نام قُرآن شریف میں لیا گیا۔ عورتوں میں صِرف بی بی مریمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا نام قُرآن میں آیا ۔صَحابہ میں صِرف حضرت سَیِدُنا زَید اِبنِ حارِثہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کا نام قُرآن میں لیا گیا، جس سے ان تینوں کی عَظمت معلوم ہوئی ۔رَمَضان شریف میں اِفطار اور سَحَری