Book Name:Neki ki Dawat Tark Karnay kay Nuqsanaat

میں وعیدیں سماعت فرمائیں ۔لہٰذا ہمیں صِرف اپنی اِصْلاح کی فِکر میں لگے رہنے کے بجائے دُوسروں کی دُرُستی کی طرف بھی تَوَجُّہ دینی چاہئے، کیونکہ کثیر گُناہ ایسے ہیں کہ جن کا نُقْصان دوسروں کو بھی پہنچتا ہے، مَثَلاًاگرکوئی شخص چوری کا گُناہ کرے تو اُس شخص کو بھی نُقْصان ہوگا جِس کی چیز چُرائی گئی،بِالکل یِہی مُعامَلہ ڈاکہ ڈالنے، اَمانت میں خِیانت کرنے، گالی دینے، تُہمت لگانے، غیبت کرنے، چُغْلی کھانے، کسی کے عَیْب اُچھالنے،ناحَق کسی کا مال کھانے،خُون بہانے،کسی کوبِلااجازتِ شَرعی تکلیف پہنچانے،قَرض دبالینے،کسی کی چیز اُسے ناگوار گُزرنے کے باوُجُودبِلااِجازت استِعمال کرنے، ماں باپ کو سَتانے اوربدنِگاہی کرنے وغیرہ کا ہے ۔اب اگر ہر ایک کو ان گُناہوں کے اِرْتِکاب کی کُھلی چُھوٹ دے دی جائے ،پھر نہ توکسی کامال سَلامت رہے گا اور نہ ہی عزّت!بلکہ یُوں کہنا چاہئے کہ ہمارامُعاشَرہ ’’دَرِندوں کے جنگل ‘‘ کا مَنْظر پیش کرنے لگے گا ۔بعض گُناہ ایسے ہیں جن کے اِرْتِکاب سے اِنْسان کی عزّت کو بھی نُقْصان پہنچتا ہے مَثَلاً جوشخص چُغل خور یا زانی یا  شَرابی کے طور پر مَشْہور ہوجائے تو سب پرعِیاں(یعنی ظاہر) ہے کہ مُعاشَرے میں اس کا کیامَقام ہوتا ہے ؟ اوربعض گُناہ ایسے ہیں جو اِنسان کے مال کو نُقْصان پہنچاتے ہیں مَثَلاًجُوا کھیلنے کی لَت پڑ جانا،سُود پر قَرض لینا، کام کاج کرنے کے بَجائے فلمیں ڈِرامے دیکھنے میں مَشْغُول رہنا ، بیان کردہ کاموں میں مُلَوَّث اَفْراد مالی طور پر جس طرح ’’دن دُگنی رات چوگنی‘‘ اُلٹی ترقّی کرتے ہیں ،یہ کسی صاحِبِ عقل سے مَخْفِی(یعنی چُھپا ہوا) نہیں ۔ان تمام دُنیاوی نُقْصانات کے ساتھ ساتھ ایسے شخص کو اُخروی (اُخْ۔رَ۔وِی)طور پر بھی خَسارے(یعنی نُقصان) کا سامنا ہے، جوجہنَّم کے بھیانک اور ہولناک عذاب کی صُورت میں پیش آسکتا ہے ۔وَالعِیاذُ بِاللّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ

پانچ سے بچنے کیلئے پانچ سے بچو!