Book Name:Neki ki Dawat Tark Karnay kay Nuqsanaat

کے ساتھ کھاتے ،پیتے تھے  اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی نافرمانیاں دیکھ کر بھی ان کے چہروں پر ناگواری کے اَثرات تک نہیں آتے تھے۔ اس سے مَعْلُوم  ہوا کہ نیکی کی دعوت نہ دینا،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نزدیک ناپسندیدہ کام  ہے،  یاد رکھئے! قدرت کے باوجود گناہوں سے نہ روکنے پر عذابِ الٰہی کا خوف ہے، پڑوسی کو اللہ تعالی کی نافرمانی میں مبتلا دیکھ کر نہ روکا جائے تو نہ روکنے والا بھی گناہ میں شریک ہے، قدرت کے باوجود بُرائی سے نہ روکنے والے ڈریں کہ کہیں دنیا میں ذلت و خواری اور قیامت کے روز ناراضیِ ربِّ باری عَزَّوَجَلَّ کہیں مقدر نہ ہو جائے۔

اے کاش! کہ ہم بھی ان کے نَقْشِ قدم پر  چلتے ہوئے  اپنی اِصْلاح کی کوشش کے ساتھ ساتھ ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کیلئے کمر بستہ ہوجائیں اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں رہتے ہوئے  مدنی کاموں کی دُھومیں مَچانے والے بن جائیں ، آئیے مل کر ایک بار پھر مدنی مقصد دُہرا لیتے ہیں: مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12 مدنی کاموں میں حصّہ لیجئے!

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول  نیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے ہردَم کوشاں ہے ، آپ بھی اس مدنی ماحول سے وابستہ رہیےاورذیلی حلقے کے 12 مَدَنی  کاموں میں خُوب بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجئے۔ ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کی مسجد کے اطراف میں سُنّتوں کی مدنی بہاریں آ جائیں گی، مسجد کو نمازیوں سے آباد کرنے کے لئے صدائے مدینہ،فجر کے بعد مدنی حلقہ، مسجد درس، مدرسۃ المدینہ بالغان، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، ہفتہ وار اجتماع کی خوب خوب دھوم مچا دیجئے، اگر آپ نئے نئے اسلامی بھائیوں کو دعوت دے کر کسی گھر میں محدود وقت کے لئے جمع کر کے VCD اجتماع کریں