Book Name:Neki ki Dawat Tark Karnay kay Nuqsanaat

گے اور امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے مدنی مذاکروں یا بیانات یا نگرانِ شوری کے بیانات دکھائیں گے تو ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ خوب خوب، اللہ  عَزَّوَجَلَّ کے محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنّتیں عام ہوں گی، اگر ہم بعدِ عشاء یا کسی بھی مناسب وقت پر فیضانِ سُنّت سے چوک درس کی ترکیب کریں گے تو نئے نئے اسلامی بھائی،ہمارے قریب آئیں گے اورانفرادی کوشش کے ذریعے اُنہیں نیکی کی دعوت دینے کا بھرپور موقع مل جائے گا، ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں یومِ تعطیل اعتکاف بھی ہے، اس مدنی کام کے ذریعے سے چُھٹی کے دن اپنے ہی شہر کے کمزور حلقوں کو مضبوط کیا جا سکتا ہے یا پھر کسی قریبی گاؤں میں دعوتِ اسلامی کا سنّتوں بھرا پیغام بھی پہنچایا جا سکتا ہے، ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ بھی ہے، اس مدنی کام کے تو کیا کہنے، ماشآء اللہ عَزَّوَجَلَّ ہر ہفتے بعدِ عشاء وقتِ مناسب پر امیرِ اہلسنّت مدنی چینل کے ذریعے دنیا بھر کے مسلمانوں کو علمِ دین کے رنگ برنگے، مہکے مہکے مدنی پھول خوشگوار و دلبہار انداز میں عنایت فرماتے ہیں، ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں ایک مدنی کام مدنی انعامات پر عمل کرنا اور اس کے رسائل پہلے تقسیم کرنا، پھر وصول کرنا بھی ہے، یہ مدنی کام نیک بننے کا نسخہ ہے۔

ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سےماہانہ ایک مَدَنی کام ہر ماہ عاشقانِ رسول کے ساتھ کم اَزْ کم 3 دن  کے مَدَنی قافلے میں سفر کرنا ہے۔ یاد رکھئے! مَدَنی قافلے،نیکی کی دعوت عام کرنے کا ایک بہت بڑا ذَرِیْعہ ہیں،خُود ہمارے مَدَنی آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے راہِ خُدا میں مُتَعدّد سفر کئے، جن میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے بہت سی تکالیف کاسامناکیا،مصیبتیں جھیلیں، زَخْم سہے، پتھر کھائے، فاقوں کے سبب پیٹ پر پتھر باندھے،لیکن پھر بھی راتوں کو اُٹھ اُٹھ کر، رو روکر لوگوں کی ہدایت کے لئے دُعائیں کیں اورراہِ خدا عَزَّ  وَجَلَّ میں سفر کرکے لوگوں کے پاس جاجاکر اِسلام کی دعوت کو عام کیا۔  اسی طرح صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے جو عِلْمِ دِین حاصل کیا،اسے ساری دُنیا میں پھیلانے کے لئے راہِ خدا عَزَّ  وَجَلَّ میں سفر اختیار کیا۔شاید یہی وجہ ہے