Book Name:Neki ki Dawat ki Baharain

٭ نیکی کا حکم دوں گا اوربُرائی سے مَنْع کروں گا ٭اَشْعار پڑھتے نیز عَرَبی، اَنگریزی اور مُشْکِل اَلْفَاظ بولتے وَقْت دل کے اِخْلَاص پر تَوَجُّہ رکھوں گایعنی اپنی عِلْمیَّت کی دھاک بِٹھانی مَقْصُود ہوئی تو بولنے سے بچوں گا ٭مَدَنی قافلے، مَدَنی انعامات ، نیز عَلاقائی دَوْرَہ، برائے نیکی کی دعوت وغیرہ کی رَغْبَت دِلاؤں گا٭قَہْقَہہ لگانے اور لگوانے سے بچوں گا٭نظر کی حِفَاظَت کا ذِہْن بنانے کی خاطِر حتَّی الْاِمْکان نگاہیں نیچی رکھوں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کے مدنی پھول :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج میں آپ کے سامنے نیکی کی دعوت کی بہاریں بیان کرنے کی سعادت حاصل کروں گا ۔سب سے پہلے ایک وَلیُّ اللہ کی نیکی کی دعوت کی بَرکت سے  تائِب ہونے والے نوجوان کی حکایت سُناؤں گا ۔اس کے بعد آیاتِ مُبارَکہ اورتفسیر کی روشنی میں  نیکی کی دعوت کی اہمیت وفضیلت پھر دَرس دینے کا ثواب  اور نیکی کی دعوت  کے فَضائِل پر مُشتمل اَحادیثِ مُبارَکہ  آپ کے گوش گُزار کروں گا۔نیکی کی دعوت دینا کس پر لازِم ہے؟اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ نیکی کی دعوت دینے کا عملی طریقہ بھی عرض کروں گا ،نیزبیان کے آخر میں سُرمہ لگانے کی سُنَّتیں اورآداب  بیان کرنےکی سعادت حاصل کروں گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

شرابی پر انفرادی کوشش کا نتیجہ :

 شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسُنَّت حضرت علامہ مولانا ابُوبلال  محمد الیاس عطار قادری رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی  مایہ ناز کتاب ’’ نیکی کی دعوت ‘‘صفحہ نمبر 502 پرہے :حُجَّۃُ الْاِسْلام حضرت سَیِّدُنا امام