Book Name:Neki ki Dawat ki Baharain

شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّنیکی کی دعوت دینے کی بَرَکت  سے دُعائیں بھی ضَرور مَقْبول ہوں گی۔

یاالٰہی جو دُعائے نیک میں تجھ سے کروں

قُدسِیوں کے لَبْ سے آمیں رَبَّنا کا ساتھ ہو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

نیکی کی دعوت دینے کی بہاریں:

       میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!نیکی کی دعوت دینا اور بُرائی سے مَنْع کرنا،  بہت عظیم فریضہ ہے۔ قرانِ پاک میں  تو ایسے لوگوں کی تعریف  اور انہیں فَلاح ونَجات کی خُوشخبری سُنائی گئی ہے بلکہمُتَعَدَّد اَحادیثِ مُبارَکہ میں بھی ان کیلئے بِشارتیں بیان ہوئی ہیں،چُنانچہ نیکی کی دعوت کا جذبہ بڑھانے  کیلئے چند اَحادیثِ مُبارَکہ سُن لیجئے ۔

1. اپنے(دینی)بھائی سے مُسکرا کر مِلنا، تمہارے لیے صَدَقہ ہے اور نیکی کی دعوت دینا اور بُرائی سے مَنع کرنابھی  صَدَقہ ہے۔(سُنَنِ تِرمِذی ج ۳ ص ۳۸۴حدیث۱۹۶۳)

2. جَنَّتُ الفِردوس خاص اس شخص کے لئے سَجائی جاتی ہے جو نیکی کا حکم کرے اوربُرائی سے روکے۔'' (تنبیہ المغترین، ص۲۹۰ )

3.   حضرت سَیِّدُنا کَعْبُ الْاَحْباررَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ ''اللہعَزَّ  وَجَلَّ نے تورات شریف میں حضرت سیِّدُنا موسیٰ کلیم اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف وَحْی فرمائی : ''اے موسیٰ (عَلَیْہِ السَّلَام )! جس نے نیکی کاحکم دیا، بُرائی سے مَنْع کیا ا ور لوگوں کو میری اِطاعت کی طرف بُلایا تو اسے دُنیا اور قَبْر میں میرا قُرب اور قِیامت کے دن میرے عرش کا سایہ نصیب ہوگا ۔''(حلیۃ الاولیاء ، ،الحدیث ۷۷۱۶، ج۶،